‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2017 - 13:10
News ID: 427809
فونت
حجت الاسلام سید علی فضل الله:
بیروت لبنان کے امام جمعہ نے شام پر غاصب صھیونیت کے حملے کو عرب ممالک پر حملے کا مقدمہ جانا ۔
حجت الاسلام سید علی فضل الله

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں علاقے حاره حریک لبنان کی مسجد امامین حسنین(ع) میں منعقد ہوئی ، شام میں علاقے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مقابلے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس مقابلے میں شرکت کی غرض سے غاصب صھیونیت نے بھی شام پر حملہ کیا اور دمشق کو اپنا ھدف قرار دیا تاکہ میدان میں اپنی موجودگی کا اثبات کر سکے ۔

انہوں نے مزید کہا: افسوس یہ تمام اقدامات عرب دنیا کی خاموشی سے روبرو ہیں جبکہ ایک عرب ملک پر چڑھائی اور حملہ دیگر عرب ممالک پر چڑھائی کا مقدمہ ہے ، لہذا عرب حکمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوں اور خود کو سامراجی ممالک کا غلام بننے سے بچائیں ۔

حجت الاسلام فضل الله نے یمن میں درپیش انسانی سانحہ کی بہ نسبت دنیا کو متنبہ کیا اور کہا: اقوام متحدہ کی رپورٹ اس بات کی بیان گر ہے کہ ۲ کروڑ دس لاکھ سے بھی زیادہ یمنی غذا کی قلت کے سبب موت کے قریب ہیں ، کیا یہ ویرانیاں اور بھوک مری جنگ روکنے کے لئے کافی نہیں ہے ؟

انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے دباو کی وجہ سے نئے الیکشن قوانین تصویب نہ جانے پر شدید تنقید کی اور کہا: اگر نئے الیکشن قوانین تصویب نہ ہو سکے تو یقینا نامعلوم سرنوشت لبنان کا مقدر ہوگی ۔

بیروت لبنان کے امام جمعہ نے آخر میں صھیونی جیلوں میں بند فسلطینیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت کی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬