‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2017 - 12:28
News ID: 427794
فونت
ہندوستانی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند اور متعصب ہندو وزیر اعلیٰ ادتیہ ناتھ یادو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عید میلاد النبی (ص) اور جمعۃ الوداع سمیت ۱۵ چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
عید میلاد النبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی  ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند اور متعصب ہندو وزیر اعلیٰ ادتیہ ناتھ یادو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عید میلاد النبی (ص) اور جمعۃ الوداع سمیت اہم شخصیات کے یوم ولادت اور یوم وفات پر ہونے والی 15چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کی یوگی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہلی حکومت نے بھی اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی عام تعطیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اترپردیش میں یوگی حکومت نے عید میلاالنبی اور جمعۃ الوداع سمیت 15 چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نئی دہلی منیش سسودیا کا کہنا تھا کہ دہلی حکومت ممتاز شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی تمام چھٹیاں منسوخ کرے گی اس سلسلہ میں انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

انہوں نے اتر پردیش میں مختلف اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی 15 عام تعطیل ختم کرنے سے متعلق وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت نے اس سمت میں ایک اچھا قدم اٹھایا ہےواضح رہے کہ اترپردیش کابینہ نے 25 اپریل کو 15 عوامی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬