29 April 2017 - 13:00
News ID: 427804
فونت
عبدالرشید ترابی:
آٹھ مقام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ نیلم کے عوام کی قربانیاں کسی طور پر مقبوضہ وادی کے عوام کی قربانی سے کم نہیں۔
عبدالرشید ترابی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے آٹھ مقام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلم کے عوام کی قربانیاں کسی طور پر مقبوضہ وادی کے عوام کی قربانی سے کم نہیں، یہاں کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، امیر جماعت اسلامی ضلع نیلم ممتاز حسین، عنایت اللہ قاسمی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نیلم میں قیمتی پتھروں اور لکڑی کی چوری کے کلچر کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬