29 April 2017 - 12:21
News ID: 427793
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام پر اسرائیل کے مکرر فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں شام کی ارضی حدود اورعالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  شام کے خلاف اسرائیل کی فضائی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کے فضائی حملے شام کی قانونی حکومت کو کمزور کرنے اور دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اسرائیل کی ناکام کوششوں کا حصہ ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ شام، اقوام متحدہ کا ایک مستقل رکن ملک ہے اور اس پر اسرائيل کے بار بار فضائی حملوں  سے علاقائی اورعالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ اور دیگرعالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ شام پر اسرائیلی جارحیت کی  مذمت کرتے ہوئے اسرائيل کو شام کے خلاف جارحانہ اقدام سے باز رکھیں ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬