29 April 2017 - 12:49
News ID: 427800
فونت
مظاہرے سے کنوینر غلام محمد صفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یادداشت پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔
کشمیر مظاھرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ آفس کے سامنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے کنوینر غلام محمد صفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یادداشت پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک میمورنڈم تیار کیا ہے جو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو بھیجیں گے۔ /۹۸۸/ ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬