‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2017 - 12:42
News ID: 427798
فونت
سراج الحق :
بٹ خیلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں اب نواز شریف ملزم ثابت ہوچکے ہیں۔ وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں اگر ۶۰ دن بعد وہ کلیئر ہوتے ہیں تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں۔
سینیٹر سراج الحق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک بھر میں واپڈا دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں ناکام اور اپنے مفادات کے حصول میں کامیاب ہیں۔

بٹ خیلہ ظفر پارک میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو پھر واپڈا کے صوبائی ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کرینگے، پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کا فیصلہ سنا دیا ہے، اب نیب، ایف آئی اے، آئی ایس آئی مزید تفتیش کریگی، پانامہ کیس میں اب نواز شریف ملزم ثابت ہوچکے ہیں۔

وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں اگر 60 دن بعد وہ کلیئر ہوتے ہیں تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ملک میں سب سے پہلے تحریک قاضی حسین احمد نے 1996ء میں شروع کی تھی اور اس تحریک میں جماعت اسلامی کے چھ کارکنان شہید ہوئے تھے، وہی تحریک ہے جو آج جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف جاری رکھی ہوئی ہے اور ملک کا بچہ بچہ کرپشن کے خلاف میدان میں نکل آیا ہے، اب پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان میں کرپشن موجودہ کرپٹ لیڈر شپ کا تحفہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬