
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیرالمومنین (ع) کے زیر انتظام عراق کی علمی مرکز نجف اشرف میں قرآن ، نھج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کی تدریس کے لئے ایک اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا نام امام علی (ع) اکیڈمی رکھا گیا ہے۔
اس اکیڈمی کا افتتاح جشن میلاد کے پر سعید دن کیا گیا جس میں حرم کے جنر ل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے کہا کہ اس ادارے کا قیام مرجعیت اعلی کی توصیات کے مطابق کیا گیا ہے جس میں ان کی جانب سے ان تین کتابوں کے لئے اہتمام پر نصیحت کی جاتی ہے ۔
اس کے زریعہ ان کتابوں کے افھام و تفھیم میں مدد ملے گی اور اس طرح فکر و تعلیم اھلبیت کی شمع پوری دنیا میں روشن کی جاسکے گی۔
اس ادارے کا مقصد حوزہ علمیہ میں موجود طلاب کرام کی ان کتابوں میں رھنمائی کرنا اور انہیں اس موضوع میں ماہر بنانا ہے ، اس ادارے کی تاسیس میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔
اس موقع پر شیخ مصطفی آل طابق نے اپنے خطاب میں ادارے کے قیام کے مقاصد اور اہداف کو بیان کیا اور اس کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا قدم ہے اس راہ میں انشا اللہ یہ شجر جلد ہی تناآور درخت بن کر اپنے ثمرات سے سب کو مستفید کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/