‫‫کیٹیگری‬ :
30 April 2017 - 11:27
News ID: 427817
فونت
سید مرتضی بختیاری :
آستان قدس رضوی کے متولی کے قائم مقام نے کہا: قرب الھیٰ حاصل کرنے کا ایک راستہ زیارت ہے اور ہم مقدس مقامات کے خادموں کا ھدف اھل بیت علیھم السلام کے عاشق زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔
زیارت آئمہ اطہار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی کے قائم مقام سید مرتضیٰ بختیاری نےجھان اسلام کے مقدس مقامات کے دوسرے اجلاس کے افتتاحیہ میں جو کہ مقدس مقامات کے متولیوں اور ان کے اسسٹنٹوں اور نمائندوں کی موجودگی میں کربلا معلیٰ میں برگزار کیا جا رہا ہے کہا: یہ اکھٹا ہونا بہت بڑی کامیابی کی علامت ہے جو کہ پچھلے سال مرداد کے مہینے میں مشھد مقدس اسلامی جمہوریہ ایران کا معنوی مرکز یعنی آستان قدس رضوی سے آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا: حجت الاسلام رئیسی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف تھے اگرچہ وہ خود آنا چاہتے تھے لیکن اس اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائے۔

بختیاری نے عتبہ مقدسہ حسینی کے محترم متولی کی قدردانی کرتے ہوئے اس اجلاس کا ھدف یعنی حقوق زائرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: زیارت روح و دل کی طہارت کا وسیلہ ہے اور زائر امام معصوم(ع) کے حضور میں اداب کی رعایت کرتے ہوئے بندگی کی مشق کرتا ہے۔ زائر دعا اور زیارت کو پڑھ کر دین کے تعلیماتی پیغامات کو حاصل کرتا ہے اور معصوم(ع) کے اس ارتباط کے ذریعہ آیات قرآن کے مطابق پیغمبر اور اھلبیت علیھم السلام کا استغفار زائر کو شامل ہوتا ہے۔اور یہی اولیای الھی سے توسل کا معتبر اور صحیح معنی ہے۔

آستان قدس رضوی کے قائم مقام نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسوہ حسنہ خطاب کرتے ہوئے تاکید کی: پیغمبر کے خادموں اور ان کے راستے کی پیروی کرنے والوں پر یہ بات واضح ہے کہ ہمیں بھی اپنے لئے ان کو آئیڈیل قرار دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا: آج دنیا کو پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے کیونکہ آج کے دور میں بھی استعمار، استثمار اور عالمی مستکبرین جیسے عناصر موجود ہیں۔ جنہوں نے امت اسلامی کو ثقافتی فقر اور اخلاقی ضعف میں مبتلا کردیا ہے۔

اس لئے آج ہر دور سے زیادہ امت اسلامی میں وحدت اور عقلانیت کی ضرورت ہے کیونکہ جھالت وانحراف سے خطے کے مسلمانوں کو بہت زیادہ درونی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

بختیاری نے کہا وہ افراد جو خود بھی غلط راستے پر چلتے ہیں اور دوسروں کو بھی اسی راستے پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں وہ افراد ہر اقدام کرنے سے پہلے مقدس مذھبی مراکز پر اپنا حملہ کرتے ہیں ، یہ افراد ابلیس کے شاگرد ہیں ۔

انہوں نے کہا: آیات کریمہ اور سنت الھیٰ کے مطابق حق کو محفوظ کرنا اور ان کا دفاع کرنا ہم پر واجب ہے اور باطل کا زمانہ کبھی بھی ثابت نہیں رہا۔

آستان قدس رضوی کے اسسٹنٹ نے زائرین کے مدّمقابل میں مقدس مقامات کے متولیوں کی مسئولیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: زائرین کو سیراب کرنا اور ان مقدس مقامات کو تعمیر کرنا بہت بڑی خدمت ہے لیکن اس سے مھم تر قرآن و عترت اور معارف کا نشر ہے۔

انہوں نے خداوند متعال کی ایک مدد کو مقدس مقامات کےمتولیوں کا اس اجلاس میں اکھٹا ہوناجانتے ہوئے کہا: اس اجلاس کے آثار پہلے سے کئی گناہ زیادہ اور نورانی تر ہیں اور آئند بھی اس کی برکات شاھد ہوں گے۔

اسی طرح اس اجلاس کے مراسم میں شیخ عبد المھدی کربلائی جو کہ عبتہ حسینی کے شرعی متولی ہیں اجلاس کے مہمانوں کو خیر مقدم کہتے ہوئے مشترکہ نکات پر تاکید کی اور کہا: ہمیں اختلافی مسائل سے پرہیز کرنا ہوگی اور یہ اکھٹا ہونا اس بڑے ھدف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا بہترین موقع ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬