رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے مدرسہ علمیہ شیخ عبدالکریم حائری کے طلاب سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ اس مدرسہ نے بہت بزرگ عالم دین ملک کو عنایت کی ہے اظہار کیا : امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس حوزہ علمیہ میں بزرگ عالم دین کی تربیت ہوگی تا کہ معاشرہ ایسے عالم دین سے استفادہ کرے گا ۔
حضرت آیتالله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ علماء کی ذمہ دای بہت بڑی ذمہ داری ہے بیان کیا : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ علماء کے دوش پر سخت ذمہ داری ہے کہ ان کو چاہیئے کہ اپنے تمام رفتار و گفتار کو فکر و فہم کے ساتھ انجام دیں تا کہ خدا نہ کرے ایسا نہ ہو کہ کوئی اقدام دینی احکام کے خلاف ہو جائے ۔
انہوں نے حضرت امام خمینی (ره) کے واقعہ کو نقل کرتے ہوئے وضاحت کی : اگر کوئی طالب علم چار سال اخلاقی پہلو کا خیال رکھتے ہوئے تعلیم حاصل کرے وہ بہتر ہے اس طالب علم سے جو ۴۰ سال بغیر اخلاقی مسائل پر توجہ کرتے ہوئے علم حاصل کرتا ہے ۔ کیونکہ طالب علم معاشرے کے لئے اخلاق کا نمونہ ہیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے آیت «وَ اتَّقُوا اللهَ وَ یُعَلِّمُکُمُ الله» کی تلاوت کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم سورہ مبارکہ بقرہ کے آیت ۲۸۲ میں تاکید کی ہے کہ کسی بھی علم کو حاصل کرنے سے پہلے تقوا اخیار کرو اس کے بعد اس علم کو حاصل کرنے میں مشغول ہو جاو ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۵/