‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2017 - 11:55
News ID: 427893
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا : اقامت دین اورصبر و استقامت میں نواسہ رسول کا کوئی ثانی نہیں۔
سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے تیسرے تاجدار امامت حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہنشاہ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی ولادت باسعادت پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکر حسین باطل قوتوں سے ٹکرانے کی جرات عطا کرتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے مشن حسینی کی تکمیل کرنی ہے۔جشن ولادت سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنے نانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی محبتوں سے فیضیاب ہونے اور ان کی سیرت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ جس کی تاثیر کے باعث شہید کربلا نے دین مبین کی حفاظت کی ایسی تاریخ رقم کی کہ کربلا کی مثال دنیا میں کہیں اورنہیں ملتی۔

انہو ں نے کہا کہ حدیث مبارکہ میں پیغمبر اکرم نے ارشاد فرمایا حسینؑ چراغ ہدایت اور سفینہ نجات ہیں۔ جو بھی ہدایت اور نجات کا طلب گار ہے وہ امام حسینؑ سے وابستہ ہوجائے۔

انہوں نے بیان کیا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام ایسی ہستی ہیں کہ جنہوں نے رسول کریم کی زبان مبارک اور انگوٹھے سے 6۔ماہ تک غذا پائی۔ اقامت دین اورصبر و استقامت میں نواسہ رسول کا کوئی ثانی نہیں۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کادرس ہے کہ دین کی حفاظت کے لئے اپنی جان، مال، اور اصحاب کی بھی قربانی سے بھی دریغ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین کی زندگی کا ایک پہلو دین مبین کے لئے سفر بھے ہے جو کہ زمینی بھی ہے اور فکری بھی۔نواسہ رسول نے یزید پر واضح کردیا کہ مجھ حسین جیسا تجھ یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا ۔ اس سے ماضی ، حال اور مستقبل میں معیار حق و باطل مقرر کردیا۔ جس پر امت مسلمہ عمل کرکے اپنی خودداری اور دینداری کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔اور حریت کی تحریکیں گواہ ہیں کہ اما م کی زندگی ان کے لئے مشعل راہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬