‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2017 - 12:55
News ID: 427946
فونت
آیت الله سید محمد سعیدی:
حرم حضرت معصومہ قم کے متولی اور شھر قم کے امام جمعہ نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں ماہ مبارک شعبان کی مبارک تاریخوں اور ولادتوں کی مومنین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام زمانہ(عج) اهل بیت اطھار(ع) کی امید ہیں، آپ کی ولادت کا جشن پوری شان و شوکت سے منایا جائے ۔
آیت الله سید محمد سعیدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ قم (س) کے متولی آیت الله سید محمد سعیدی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے قدس شھر قم میں منعقد ہوا ، ماہ مبارک شعبان کی مبارک تاریخوں اور ولادتوں کی مومنین کو مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام زمانہ(عج) اهل بیت اطھار(ع) کی امید ہیں کہا: حضرت امام زمانہ(عج) کی شخصیت وہ شخصیت ہے جس کی شان میں قران کریم میں250 سے زیادہ آیات موجود ہیں نیز رسول اسلام(ص) اور دیگر ائمہ طاھرین علیھم السلام سے 250۰ سے زیادہ روایتیں آپ کے سلسلے میں نقل ہوئی ہیں ۔

آیت الله سعیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت مہدی(عج) پر فقط شیعوں ہی کا ایمان نہیں ہے بلکہ دیگر ادیان کے ماننے والے بھی مہدی موعود اور منجی بشریت کا اعتقاد رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ آئے گا اور دنیا کو ظالموں سے نجات دلائے گا کہا : ماضی میں آپ کی ولادت کا جشن پورے شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا تھا مگر اب ذرا کمی واقع ہوگئی ہے کہ ہمیں اس پر خصوصی توجہ دینی چاہئے اور اس جشن کو دن بہ دن بہتر منایا جانا چاہئے ۔

انہوں نے اسلامی جمھوریہ ایران کے صدارتی الیکشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لوگوں سے اصلح امیدوار کا انتخاب کرنے کی تاکید کی اور کہا: اصلح وہ ہے جو اس منصب کو امانت سمجھے اور اسے امانت سمجھ کر ہی یہاں تک آئے ، جیسا کہ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا کہ ذمہ داریاں اور منصب ذاتی منافع کی تکمیل کا وسیلہ نہیں ہے بلکہ لوگوں کی امانت ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬