‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2017 - 21:52
News ID: 427951
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی رہ تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے کہا : بعض لوگ اپنی ذمہ داری کو انجام دینے میں غفلت کرتے ہیں ، اسلامی حکومت اور غیر اسلامی میں فرق کی طرف متوجہ نہیں ہیں ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی رہ تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمدتقی مصباح یزدی نے ولایت فقیہ ؛ حکومت اسلامی ماڈل میں تشیع حکمت عملی کانفرنس کے درمیان غفلت اور کاہلی سے پرہیز اور شبہات کا منطقی جواب دینے کی کوشش کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : ولایت فقیہ کا مسئلہ جس طرح بیان ہونا چاہیئے ابھی تک بیان نہیں ہوا ہے اس میں پایا جانے والا ابہام کو اچھی طرح معاشرے میں روشن کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بہت ساری سماجی مشکلات بعض متدین افراد کے کمزور فکری بنیاد کی طرف جاتی ہے مثال کے طور پر بعض افرد یہاں تک کہ عالم دین کے لباس میں ہیں مگر اپنی ذمہ داری و وظائف کو انجام دینے میں غفلت کرتے ہیں ایسا نہیں ہے کہ اسلام کے دشمن ہیں بلکہ ان کی دلیل یہ ہے کہ اسلامی حکومت کی ذمہ داری اچھی طرح ان کے لئے روشن نہیں ہوا ہے ان کے ذہن میں دین اور سیاست کے درمیان ایک طرح کا فرق ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے حکومت کی ضرورت اور مختلف مکاتب کے درمیان اس سلسلہ میں اختلاف کو بیان کرتے ہوئے کہا : اکثر صاحبان نظر اور مختلف مکاتب کے ماننے والے مجموعی طور سے حکومت کی ضرورت اور یہ کہ انسانی سماج میں فطری و تجربی اور عقلانی اعتبار سے حکومت اور قانون کی ضرورت کا محتاج ہے قبول کیا ہے اور سبھوں کا اس پر اتفاق ہے لیکن اس مسئلہ میں کہ حکومت کس کی طرف سے ہو اور قانون کس بنیاد پر بنایا جائے بہت اختلاف رکھتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : بعض لوگوں کا عقیدہ یہ ہے کہ قانون اور حکومت صرف امینیت کے قیام یا عقلانی رشد کے لئے ہونا چاہیئے اور عوام اس قانون کو بنائیں ۔ اس کے مقابلہ میں بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ دانشمند اور ممتازین قانون کو بنائیں نہ عام لوگ ، اس سلسلہ میں پیغمبران اور اولیای الہی کا بھی عقیدہ انسانی زندگی کے لئے قانون بنانے کے لئے خداوند عالم کو خالق اور دنیائے ہستی کے سلسلہ میں سب سے زیادہ علم رکھنے والے کے عنوان سے قانون بنانے کے لئے افضل جانا ہے ۔  

آیت الله مصباح یزدی نے وضاحت کی : دین مبین اسلام کے نظر میں انسان کے رشد کا عالی ترین منزل قرب الہی کا حصول ہے اور حکومت انسان کو خداوند عالم کی بندگی کے راہ میں رشد کے لئے راستہ ہموار کرے اسی وجہ سے حکومت خداوند عالم کی طرف سے اس کی اجازت سے پیغمبر اکرم ص اور آئمہ معصومین ع اور اولو الامر کے لئے ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : اس وقت خداوند عالم کے لطف و کرم سے ولی اور ولایت فقیہ کے وجود کے نعمت ہمارے شامل حال ہے ہمت کریں اور اس نعمت کی قدر کریں تا کہ کفران نعمت کی سزا میں مبتلی نہ ہوں کیونکہ خداوند عالم نے ضمانت یہ نہیں کی ہے  کہ کسی ایک گروہ کے لئے ایک نعمت ھمیشہ باقی رکھے گا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۶۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬