13 July 2017 - 22:41
News ID: 428987
فونت
سید سرفراز نقوی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔
سید سرفراز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے لاہور میں حالیہ عالمی حالات کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست تکفیریوں کا مقدر ہے، ولایت اور مرجعیت کی قوت سے ہی عراق میں استعماری طاقتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ بدامنی میں تکفیری گروہ اور صیہونی طاقتیں ملوث ہیں، پاکستان سمیت عالم اسلام کو آپسی اختلافات بھلا کر تکفیری و صیہونی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور استعمار نے عراق کی صورتحال کو شیعہ سنی اختلاف کا رنگ دینے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے۔

انہوں نے کہا عراق میں اسلام کے روشن چہرہ کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کرنیوالے ناکام و نامراد ٹھہرے ہیں اور اہل ایمان اور اسلام کی فتح ہوئی۔

سرفراز نقوی نے آل سعود کی جانب سے 4 شہریوں کو مجرم قرار دیکر سر قلم کرنے کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود عرصے سے اپنی مخالف تحریکوں کو کچلنے کیلئے طاقت کا استعمال کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز بیگناہ شہریوں کا خون بہایا جاتا ہے جبکہ عالمی برادری آل سعود کے اپنے شہریوں سمیت بحرین، یمن اور دیگر مسلمان ممالک پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہمیشہ سے آمر طاقتوں کیخلاف قیام کرنیوالے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں اور استعمار نے ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬