‫‫کیٹیگری‬ :
18 June 2017 - 13:44
News ID: 428596
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے کہا : امامت و ولایت علیؑ اور محبت اہلبیت ہمارا اثاثہ ہے ۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے بحریہ ٹاؤن لاہور میں یوم شہادت علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں شرکت کی۔

ڈویژنل صدر لاہور شہباز حیدر نقوی اور ضلعی صدر ملک شوکت علی اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بانی مجلس عزا محمود اختر نقوی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام  سبطین سبزواری نے کہا کہ امامت و ولایت علیؑ اور محبت اہلبیت ہمارا اثاثہ ہے، جس کیلئے 14 سو سال سے ہم قربانیاں دیتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی : ہمیں مٹانے کی خواہش کرنیوالی 14 ظالم حکومتیں ختم ہو گئیں مگر ذکر اہلبیتؑ کو نہیں روک سکیں، تو آج کی ظالم حکومتیں بھی بیرونی ایجنڈے کے دباؤ میں ایسے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، تشیع کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اسے روکنے کی خواہش کرنیوالے کسی غلط فہمی میں ہیں، عزاداری ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے اور آئینی حق ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پہلے بھی قربانیاں دیں، آئندہ بھی دریغ نہیں کریں گے، سیاسی جلسے جلوسوں اور کرکٹ میچوں کیلئے سکیورٹی انتظامات کئے جا سکتے ہیں تو عزاداری کے جلوسوں کیلئے کیوں نہیں؟/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬