18 March 2017 - 19:38
News ID: 426953
فونت
شیخ صادق الحسین:
عراق کے صوبے دیالہ کی صوبائی کونسل کی سلامتی کی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے دیالہ میں داعشی دہشت گردوں میں اندرونی اختلافات کے نتیجے میں پھوٹ پڑگئی ہے۔
موصل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے دیالہ کی سلامتی کمیٹی کے سربراہ شیخ صادق الحسین نے مشرقی عراق میں داعش دہشت گردوں کے اندرونی اختلافات میں شدت پائے جانے کی خبر دی ۔

انہوں نے کہا : صوبے دیالہ میں موجود داعشی دہشت گردوں میں انتشار شدت اختیار کر گیا ہے اور اس وقت دیالہ میں ان دہشت گرد گروہ کو منظم کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے ، داعشی عناصر صوبے میں سرگرداں ہیں اور ان میں افراتفری مچی ہوئی ہے ۔

شیخ صادق الحسین نے کہا: عراقی انٹیلی جینس کے پاس ایسی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ شدید اندرونی اختلافات سے دوچار ہیں جس کی بنا پر شہر موصل میں دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے لئے تیزی کے ساتھ پیشقدمی کا عمل آسان ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صوبہ دیالہ، تقریبا دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوچکا ہے اور اس دہشت گرد گروہ کی جانب سے جو تصاویر دکھائی جا رہی ہیں وہ جعلی و منگڑھت ہیں ۔

اس سے قبل صوبے دیالہ میں اہلسنت کے ادارہ اوقاف کے سربراہ طہ المجمعی نے اعلان کیا تھا کہ صوبے کی سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہونے کے پیش نظر نماز اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے مساجد کو کھولا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب شہر موصل کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی کے دوران عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مغربی موصل میں باب الطوب کے علاقے میں بازار اور بس ٹرمینل کو آزاد کرا لیا ہے۔

دریں اثنا عراقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کی زیرکمان سیکورٹی اہلکاروں نے شہر موصل کے قدیمی علاقے کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے ۔

ادھر عراقی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر ہادی العامری نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف اگلی کارروائی کے بارے میں کمانڈروں کے ساتھ تشکیل پانے والے اجلاس میں مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے ۔

مغربی موصل میں عراقی فوج کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کے مکمل محاصرے کے بعد عراق کی وزارت دفاع نے دہشت گردوں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔

عراق کی وزارت دفاع کے ترجمان یحی رسول الزبیدی نے کہا : عراقی فوج کے محاصرے میں گھرے دہشت گردوں کو چاہئے کہ ہتھیار ڈال دیں ورنہ انھیں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا ۔

اس ترجمان نے : عراقی سیکورٹی اہلکار، موصل کے مختلف قدیمی علاقوں میں پیش قدمی کر رہے ہیں اور عنقریب مغربی موصل کو بھی مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا جائے گا۔

عراقی فوجی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے عدالت روڈ پر واقع پاشا جامع مسجد اور باب السرای کے بازار کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان احمد الاسدی نے العراقیہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی مرجعیت کی ہدایات کے مطابق موصل کے آزاد شدہ علاقوں میں عوام کی امداد رسانی اور انھیں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ موصل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی انّیس فروری کو شروع ہوئی تھی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۰۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬