20 June 2017 - 20:33
News ID: 428633
فونت
علی اکبرولایتی :
ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کا بھی کہنا ہے کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی کے سینیئر رکن ڈاکٹرعلی اکبرولایتی نے امریکا کے ذریعے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملکوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور یورپی ممالک ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں کسی قسم کا کوئی وقفہ نہیں آنے دیں گے ۔

انہوں نے امریکی سینیٹ میں ایران مخالف پابندیوں کے تازہ بل کی منظوری کو ایٹمی معاہدے کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی قراردیا اور کہا کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت انجام پایاہے جب امریکا اور پانچ جمع ایک گروپ کے دیگر رکن ملکوں نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ ایسے ہر اقدام سے گریز کریں گے جس سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں مشکلات کھڑی ہوتی ہوں ۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ پندرہ جون کو ایران مخالف تازہ پابندیوں کا ایک نیا بل پاس کیا ہے جس پر ایران نےشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا بھرپور جواب دے گا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬