‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2017 - 15:10
News ID: 427952
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا : ایرانی عوام ملک کے وقار اور حرمت کے تحفظ کیلئے انتخابات میں بھرپور اور پرجوش شرکت کریں گے ۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ہفتہ معلم کی مناسبت سے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بعض اساتذہ ، معلمین اور طلباء نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونسکو کی قرارداد 2030 ناقابل قبول ہے اور ہم اس کو تسلیم نہیں کریں گے ۔

سامراجی طاقتوں کے زیر تسلط ادارے کو دنیا کی مختلف قوموں کی ثقافتوں پر تسلط پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یونسکو کو دوسرے ممالک پر اپنی ثقافت مسلط کرنے کی اجازت کس نے دی ہے؟

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: یونسکو کی قرارداد 2030 اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ناقابل قبول ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر اس قرارداد کو اجرا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

رہبر معظم نے اعلی ثقافتی کونسل سے شکوہ کرتے ہوئے کہا : اعلی ثقافتی کونسل کو اسلامی ثقافت کو تحفظ عطا کرنا چاہیے نہ کہ یونسکو کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا : ایران میں کسی کو 2030 قرارداد پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا : ہم اعلان کرتے ہیں کہ اس دستاویز کا اصول غلط ہے اور اس کے دستخط اور عملدرآمد کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے فرمایا : اسلامی جمہوریہ میں انتخابات اسلام کے ساتھ ابھر کر سامنے آئے اور ایرانی عوام ملک کے وقار اور حرمت کے تحفظ کیلئے انتخابات میں بھرپور اور پرجوش شرکت کریں گے۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یاد دہانی فرمائی کہ اسلامی جمہوری نظام میں ایسا نہیں ہے کہ جمہوریہ، اسلام کے ساتھ جڑا ہوا ہو اور اگر انتخابات نہ ہوتے تو آج اسلامی جمہوریہ ایران کا نام و نشان تک باقی نہ ہوتا۔

انہوں نے انتخابات کو ایک بنیادی موضوع اور اسلامی جمہوری نظام میں دینی جمہوری فکر کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ انیس مئی دو ہزار سترہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مختلف سیاسی طرز فکر کے حامل تمام لوگوں کی موجودگی، قدرت و اقتدار کی حفاظت، رعب و دبدبے اور ایران کے تحفظ کی ضامن ہے اور اس طرح کی موجودگی سے دشمن، ملت ایران کے مقابلے میں کوئی اقدام بھی نہیں کر سکے گا۔

آپ نے فرمایا : دشمن کی دشمنی کے مقابلے میں واحد رکاوٹ، میدان عمل میں عوام کی موجودگی ہے کیونکہ مضبوط، ذہین اور لاکھوں نوجوانوں کی حامل آٹھ کروڑ کی آبادی والے ملک کا رعب و دبدبہ، دشمن کے دل میں خوف پیدا کرتا ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایران کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

آپ نے فرمایا : انتخابات میں اصلی اور اہم موضوع، بیلٹ باکسوں میں ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ مراکز پر عوام کی موجودگی ہے تاکہ یہ ثابت کر دکھائیں کہ وہ اسلام اور نظام کے دفاع کے لئے تیار ہیں اور وہ ایران کی سلامتی کا تحفظ کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : دشمن دشمن ہے اور دشمن کی سازشوں سے ہمیشہ آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیےوہ کسی بھی وقت زہر دے سکتا ہے۔ ہمیں دشمن کو منہ توڑجواب دینا چاہیے اور دشمن کے سامنے کسی بھی قیمت پر عقب نشینی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے فرمایا : یہ دشمن وہی دشمن ہے اور حکومت کے لئے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور ہر لمحہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازشیں کرنے کے باوجود ایرانی قوم کی فعال موجودگی سے خوفزدہ ہے۔

رہبر معظم نے انتخابات میں فعال موجودگی کو ملک کی اتھارٹی، وقار اور حرمت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کس پر ووٹ دینا اہم نہیں ہے ایرانی قوم کو ثابت کرنا چاہیئے کہ اسلام اور اسلامی جمہوریہ کا دفاع کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر انتخابات میں ہر عوامل یا افراد لوگ کی مایوسی کا باعث ہوئے یقینی طور پر، ملک کو بھی متاثر کرے گا اور اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ایرانی عوام کے مضبوط عزم اور ارادے جاری رہے تو دشمن کبھی بھی کوئی غلطی اور سازش نہیں کر سکے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے بتایا : قوم کے مفادات کو برقرار اور منظم رکھنے کے لئے فوری طور پر لوگوں کی موجودگی نہایت ضروری ہے کیونکہ ان کی فعال موجودگی قابل عمل حل ہے اور اسی صورت حال میں دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور سنجیدگی سے ڈرتا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سائنس اور تعلیم کو ملک کا ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے فرمایا : سائنس اور تعلیم کے اداروں کی اصل ذمہ داری ایماندار، دیانتدار، ملک اور قوم کی محبت کی دلچسپی اور بہادر جوانوں کی تعلیم اور تربیت ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے شہید مطہری کے شجاعانہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : دشمنوں کی سازشوں کے ذریعہ آیت اللہ مطہری شہید ہوئے مگر تمام ایرانیوں کو ان کی کتابوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنا چاہیئے۔

انہوں نے معلمین اور اساتذہ کے کاموں کو سراہتے ہوئے فرمایا: طالب علموں اور طلبا میں اخلاقیات اور زندگی کے صحیح طریقہ کا سیکھنا معلمین اور اساتذہ کی اصلی کارکردگی اور ذمہ داری ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے وزارت تعلیم کو ایران میں علم و تحقیق کا بنیادی ڈھانچہ قرار دیا اور فرمایا : اگر وزارت تعلیم، پروگرام اور صحیح پالیسیوں کے مطابق قدم اٹھائے گی تو ایران، علم و تحقیق سے مالامال ہو جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۹۶۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬