‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2017 - 16:59
News ID: 428119
فونت
آستان قدس رضوی کے نائب متولی :
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے کہا: ہم اھلبیت علیھم السلام کے خادموں کا آج وظیفہ بنتا ہے کہ امام رضا(ع) کے فرمان کے مطابق لوگوں کو اھلبیت علیھم السلام کے محاسن کلام اور اچھائیوں سے آشنا کریں ۔
روضہ امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے نائب متولی سید مرتضی بختیاری نے کہا: اتفاق، مشترکہ تعاون اور اھل بیت علیھم السلام کے حرموں اور مقدس مزارات کے ارزشمند تجربات کا تبادلہ بہت بڑی کامیابی ہے جو کہ ان مقدس مقامات کے سربراہوں اور خادموں کے مؤثر اور تعمیری تعامل کی بدولت حاصل ہوا ۔

سید مرتضی بختیاری نے مسجد کوفہ کے متولی اور سرپرستوں سے ملاقات کے دوران بتایا: اب تک عالم اسلام کے عتبات مقدسہ کے دو بڑے اجلاس مشھد مقدس اور کربلائ معلی میں ان مقدس مقامات کے متولیوں اور سرپرستوں کی موجودگی میں برگزار ہوئے ہیں اور یقیناً ان اجلاسوں کا نتیجہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی صورت میں نکلا ہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا:آستان قدس رضوی کے متولی نے امام رضا علیہ السلام کی مقدس بارگاہ میں خدمت کے ابتدائی دنوں سے ہی آئمہ معصومین علیھم السلام کے تمام حرموں اور تمام مقدس مقامات کے ساتھ ارتباط اور تعامل پر تاکید کی اور آج ہم بہت خوش ہیں کہ اس فکر کو بہت زیادہ سراہا گیا جس کے نتیجہ میں عالم اسلام کے مقدس مقامات کا اجلاس برگزار کیا گیا ۔

بختیاری نے بتایا: کوفہ کی مسجد اسلام کی عظیم اور تاریخی مسجد ہے اور حضرت علی علیہ السلام نے اسی مسجد میں بہت سارے خطبے اور گفتگوئیں فرمائی ہیں جو کہ تاریخی اور روائی منابع میں موجود ہیں اور یہ پربار اور عمیق معارف آج کے انسانوں کے لئے بہت بڑا سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہا: ہم اھلبیت علیھم السلام کے خادموں کا آج وظیفہ بنتا ہے کہ امام رضا(ع) کے فرمان کے مطابق لوگوں کو اھلبیت علیھم السلام کے محاسن کلام اور اچھائیوں سے آشنا کریں یعنی گفتار، کردار اور سیرت جو کہ اھل بیت علیھم السلام سے ہم تک پہنچی ہے ان کو لوگوں تک پہنچائیں۔

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے اسلام دشمنوں کے اقدامات جیسے اسلام کے حقیقی اور واقعی چہرے کو خراب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:آج جب کہ ارتباطات کے بہت سارے وسائل وجود میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے شبھات مطرح کئے جاتے ہیں جن کا جواب اور اھلبیت علیھم السلام کی ثقافت اور معارف کی ترویج کا وظیفہ پہلے سے دوبرابر اھم ہے۔

انہوں نے کہا : آستان قدس رضوی کے علمی اور تحقیقی سینٹرز جیسے علوم اسلام رضوی یونیورسٹی اور اسلامی تحقیقاتی سینٹر ھمکاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا: آستان قدس رضوی کے تبلیغی اور ثقافتی شعبوں میں بھی بہت زیادہ ظرفیت موجود ہے جس کو تمام مقدس مقامات کے زائرین کے لئے فراھم کیا جا سکتا ہے۔

بختیاری نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی مقدس بارگاہ میں سالانہ تیس ملین زائرین تشریف لاتے ہیں جن میں سے فقط چار ملین زائرین غیر ایرانی ہیں جو کہ ہمسایہ ممالک کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک سے تشریف لاتے ہیں،اتنی بڑی تعداد کو مدّنظر رکھتے ہوئے زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر برنامہ ریزی انجام دی گئی ہے ۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں اور ارادتمندوں کی اربعین کے موقع پر عظیم راھپیمائی میں شرکت کو عالم اسلام کا بی بدیل جلوہ قرار دیتے ہوئے کہا: بغیر کسی شک کے مسلمانوں اور دوسرے مذاھب سے تعلق رکھنے والے افراد کی اھلبیت علیھم السلام سے محبت و ارادت بہت زیادہ ہے اور یہی چیز اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ آئمہ ھدیٰ علیھم السلام جس راستے پر چلے اوراس کے لئے اپنی جانوں کو قربان کر دیا وہی صحیح راستہ ہے۔

مسجد مقدس کوفہ کے متولی نے اس ملاقات کے دوران آستان قدس رضوی کے ابتکارانہ عمل اور عتبات مقدسہ کے اجلاس برگزار کرنے کو سرہاتے ہوئے کہا: ایران زائرین مسجد کوفہ میں نماز جماعت کی برپائی کے ساتھ ساتھ حضرت مسلم بن عقیل(ع)، ھانی بن عروہ(ع) اورمختار ثقفی(ع) جو کہ حضرت سید الشھداء علیھم السلام کے باوفا دوست تھے ان کی زیارت بھی کرتے ہیں ۔

سید محمد مجید الموسوی نے مزید بتایا: ہر روز عتبات عالیات کے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہم زیادہ سے زیادہ ھمکاری اور علمی ،ثقافتی، تحقیقاتی شعبوں میں تجربات کا تبادلہ چاہتے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬