‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2017 - 12:59
News ID: 428152
فونت
آیت الله قبلان کا ریاض اجلاس میں شریک عرب حکمراں کو پیغام؛
شیعہ مجلس اعلائے اسلامی لبنان کے سربراہ نے ریاض اجلاس میں شریک عرب اور مسلم حکمراں کو پیغام ارسال کیا ۔
آیت الله قبلان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مجلس اعلائے اسلامی لبنان کے سربراہ آیت الله عبد الامیر قبلان نے کل اتوار کو سعودیہ کے دار الحکومت ریاض میں ہونے والے اسلامی – امریکن اجلاس میں شریک عرب اور مسلم حکمراں کو ارسال کردہ پیغام میں کہا: اس اجلاس میں ملت فلسطین کے حقوق کی مراعات کی جائے ، قدس شریف میں فلسطین کا دارالحکومت بنا کر کے ان کے قانونی حقوق کو انہیں دیا جائے نیز آورہ وطن فلسطینیوں کو ان کے وطن لوٹا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: علاقے کے بحران کا خاتمہ مسئلہ فلسطین کے حل میں پوشیدہ ہے کیوں کہ فلسطینیوں کی اپنے وطن واپسی اور ایک مستقل فلسطینی حکومت کی تشکیل کے بغیر علاقہ میں امن و امان کا قیام ناممکن ہے ، ہمیں امید تھی کہ یہ اجلاس تمام اسلامی ممالک کی شرکت میں اعلی ترین سطح پر منعقد ہوگا مگر ایسا نہیں ہوا ۔

آیت الله قبلان نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ بتایا اور کہا: صھیونیوں کا فلسطینیوں پر ظالمانہ حملہ اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی نیز فلسطینی سرزمینوں میں یہودی آبادکاری کو لگام اس عرب اور اسلامی اجلاس میں عرب و مسلم حکمراں کے اہم ترین وظائف میں سے ہے ، کیوں کہ ملت مظلوم فلسطین اپنی نجات اور اسلامی و عیسائی مقدسات کے تحفظ کے لئے دنیا کے سامنے فریاد کناں ہے ۔

اس لبنانی عالم دین نے صھیونی جیلوں میں فلسطینی زندانیوں کی بھول ہڑتال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: غاصب صھیونیت کی یہودیوں کی تعداد میں اضافہ اور فلسطینیوں کو اپنے وطن واپس ہونے سے روکنے کی سیاست کا کھلا مقابلہ کیا جائے ، ریاض اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ عالمی معاھدے خلاف ورزی کرنے والے اور قانون شکنی کرنے والے اسرائیل کو لگام دیں تاکہ صھیونیت اپنے شیطانی چالوں کو جامہ عمل نہ پہنا سکے ۔

اس پیغام کے آخر میں آیا ہے کہ لبنان نے اپنی استقامت کے ذریعہ صھیونیوں کے رعب و ابہت کا پانی اتار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ عرب ، اسلامی نیز امریکی حکمراں اجلاس ، امریکی صدر جمھوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کی شرکت میں کل اتوار سے سعودی کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہو رہا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۱۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬