‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2017 - 21:45
News ID: 428153
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت ‌آیت الله علوی گرگانی نے پوری قوم سے امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کو جامہ عمل پہنانے کی تاکید کی اور کہا: حکومتی مراکز بھی اس نیک عمل کا بیڑا اٹھانے والوں کی امداد کریں تاکہ معاشرہ سے برائیاں دور ہوسکیں ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت ایت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج ظھر سے قبل احیاء امر بالمعروف اور نھی عن المنکر سنٹر کے اراکین سے ملاقات میں دین اسلام میں موجود اس فریضہ کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا : امر باالمعروف اور نھی عن المنکر اسلام کی اساس و بنیاد ہے نیز اسلام کی ترقی بھی انہیں دو فریضہ میں پنہاں ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر معاشرے میں امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کا احیاء ہوا تو ہماری بہت ساری مشکلات ختم ہوجائیں گی کہا: شھر قم جس بڑی مشکل سے روبرو ہے وہ یہ ہے کہ یہاں مھاجریں بہت زیادہ ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے کہا: قم میں دیگر صوبوں ، تحصیلوں ، شھروں اور دیہاتوں حتی بیرونی ممالک کے لوگوں قیام پذیر ہیں جس نے ثقافت کے توازن کو بگاڑ دیا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی ثقافت کو شھر قم میں مکمل طور جامہ عمل پہنایا جائے تاکہ یہ ثقافت دیگر شھروں کے لئے نمونہ عمل ہو کہا: افسوس ہم اس الیکشن میں شھر قم میں ناشائستہ اقدامات کے شاھد تھے جو شھر قم کے شایان نہیں تھا ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کہا: وہ شھر جس میں مراجع تقلید اور بزرگان دین  موجود ہیں اور حضرت معصومہ قم (س) کا پاک حرم ہے اس شھر میں منکرات کی انجام دہی اس کے شایان شان نہیں ہے لہذا ایسے مقام پر آپ کی ذمہ داریاں سنگین ہوجاتی ہیں ۔

سرزمین قم ایران میں درس خارج فقہ و اصول کے معروف استاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سبھی امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کو معاشرے میں جامہ عمل پہنانے کی کوشش کریں کہا: آپ مطمئن رہیں کہ مراجع تقلید عظام آپ کی فعالیتوں کی مکمل حمایت کریں گے البتہ حکومتی مراکز بھی اس نیک عمل کا بیڑا اٹھانے والوں کی امداد کریں تاکہ معاشرہ سے برائیاں دور ہوسکیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۱۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬