‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2017 - 11:58
News ID: 428150
فونت
حجت الاسلام آغا سید حسن موسوی:
امام بارگاہ بڈگام میں نماز جمعہ سے خطاب میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا کہ قابض فورسز کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے تاکہ عوام کے مزاحمتی جذبات کے توڑا جاسکے۔
آغا سید حسن موسوی آغا سید حسن الموسوی

خبر رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن موسوی نے شہید ملت میرواعظ کشمیر مولانا محمد فاروق اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کو اُن کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہدائے موصوف کی تحریکی خدمات اور قربانیوں کو مظلوم کشمیری عوام کا بے بدل سرمایہ قرار دیا۔

کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں نماز جمعہ سے خطاب میں آغا سید حسن نے شہید ملت کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ خانوادہ کے اسلاف علمائے دین کی تبلیغی، سماجی اور تحریکی خدمات ایک کھلی کتاب ہے، جس کا ہر باب پُرعزیمت اور مظلوم عوام کے لئے نقشِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خانوادے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہر قسم کے حالات میں تحریک حق خودارادیت کے نعرے کو زندہ رکھا، شہید ملت نے اپنے اسلاف کے مشن کی آبیاری کے لئے جام شہادت بھی نوش فرمایا۔

شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ عبدالغنی لون جیسے مدبر اور معاملہ فہم سیاستدان کی جدائی نہ صرف ہماری تحریک بلکہ پوری قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالغنی لون جس بے جگری کے ساتھ اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے تھے، اُس تناظر میں شہید کا متبادل پیدا ہونا ناممکن ہے۔

آغا سید حسن نے کشمیر کے طول و عرض میں جاری وسیع ترین فوجی محاصروں اور عوام کو آئے روز یرغمال بنانے کی فورسز کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے تاکہ عوام کے مزاحمتی جذبات کے توڑا جاسکے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬