علی اصغر احمدی:
اسلامی جمہوریہ ایران کےالیکشن کمیشن کے مطابق ایران کےبارہویں صدارتی انتخاب کے ابتدائي نتائج کے مطابق موجودہ صدر اور صدارتی امیدوار حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی ۲۲ ملین سے زائد ووٹ لیکر اپنے اصلی حریف سید ابراہیم رئیسی سے آگے ہیں جبکہ سید ابراہیم رئیسی نے بھی اب تک ۱۵ ملین سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں۔
خبر رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کےالیکشن کمیشن کے مطابق ایران کے الیکشن کمیشن کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےصدارتی انتخاب کے ابتدائي نتائج کے مطابق موجودہ صدر اور صدارتی امیدوار حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی 22 ملین سے زائد ووٹ لیکر اپنے اصلی حریف سید ابراہیم رئیسی سے آگے ہیں جبکہ سید ابراہیم رئیسی نے بھی اب تک 15 ملین سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخابات کے آخری اور حتمی نتائج کا اعلان وزیر داخلہ رحمانی فضلی آج 2 بجے تک کریں گے۔
انتخاب کے نتائج سے واضح ہوگیا ہے کہ صدر حسن روحانی بارہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی کامیابی کا حتمی اعلان قانونی مراحل طے کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے