20 May 2017 - 11:38
News ID: 428147
فونت
افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوج کی کارروائیوں میں ایک سو تیرہ طالبان ہلاک ہو گئے۔
طالبان

خبر رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے ایک سو تیرہ طالبان کو ہلاک اور پچاس دیگر کو زخمی کر دیا-

اس رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں فوج نے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی ضبط کر لئے-

واضح رہے کہ افغان فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے حالیہ مہینوں میں طالبان اور داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬