آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف عراق نے دھشت گرد گروہ داعش کے مقابل عراقی مسلح فورسز کی مکمل کامیابی کے قریب ہونے پر اپنے بیان میں کہا: داعش سے مقابلے میں عوامی فورس کے جزبات لائق تحسین ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے حضرت آیت الله بشیر نجفی نے عوامی فورسز کے بعض افراد سے ملاقات میں ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا: مجاھدین کی حالیہ کامیابی ملک کو دھشت گردی سے پاک کرنے اور عراق کی مکمل آزادی کا سبب ہوگی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت امام حسین (ع) اور حرم ائمہ اطھار سے وفاداری نے عراقی مجاھدین کو داعش کے مقابل پیروزی سے ہمکنار کیا ہے تاکید کی : ملت عراق مجروحوں اور شھید گھرانوں کی حمایت کو اپنا دینی و قومی وظیفہ جانیں ۔
انہوں نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بعض طلاب و افاضل سے ملاقات میں علمائے کے وظائف کو سنگین بتایا اور کہا: علماء ، دین اسلام کے خلاف دشمن کے مختلف حربے اور اس کی چالوں کا جواب دیں اور اپنی بیداری کا ثبوت فراہم کریں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۵
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے