22 May 2017 - 16:15
News ID: 428184
فونت
بحرینی عوام، اپنے مذہبی پیشوا کے خلاف آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے اتوار کی شام بھی اس ملک کے الدیر، البلادالقدیم، المصلی اور جنوبی السہلہ سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا اور بحرینی عدالت کے فیصلے کے خلاف نعرے لگائے-

اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے-

آل خلیفہ حکومت نے اتوار کو بحرین کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور ان کے دفتر کے دو عہدیداروں کو منی لانڈرنگ کے بے بنیاد الزام میں ایک سال قید اور اثاثے ضبط کرنے کی سزا سنائی ہے-

بحرین کی کٹھ پتلی عدالت کے اس فیصلے کے بعد بحرینی علماء نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں یوم غضب کا اعلان کیا اور عوام سے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬