‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2017 - 21:35
News ID: 428189
فونت
کراچی کے نشتر پارک میں منعقدہ کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ظر نقوی، علامہ امین شہیدی، علامہ ظہیر الحسن نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ علی رضوی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ برکت مطہری، علامہ مرزا حسین، علامہ ڈاکٹر ماجد رضا عابدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
استحکام پاکستان و امام مہدی  کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے استحکام پاکستان و امام مہدی (عج) کانفرنس کراچی کے نشتر پارک میں منعقد کی گئی۔

کانفرنس میں مرد و خواتین، بزرگ اور بچوں سمیت شرکاء نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ظر نقوی، علامہ امین شہیدی، علامہ ظہیر الحسن نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ علی رضوی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ برکت مطہری، علامہ مرزا حسین، علامہ علی انور جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ صادق جعفری، علی حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر ماجد رضا عابدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے جبکہ علی دیپ رضوی، عاطر حیدر سمیت دیگر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے آل سعود کی جانب سے بنائے گئے 41 رکنی فوجی اتحاد کی شدید مخالفت کی اور راحیل شریف کی جانب سے آل سعود کی غلامی قبول کرنے کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے امام مہدی (عج) کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی اور پاکستانی ایجنسیوں سے لاپتہ بے گناہ شیعہ اسیران کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬