22 May 2017 - 16:19
News ID: 428186
فونت
شام:
شام کے صوبہ حمص کے ایک زیر محاصرہ علاقے سے مسلح دہشت گردوں کا آخری کارواں بھی باہر نکل گیا۔
شام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر حمص کے الوعر علاقے کو مسلح افراد سے خالی کرانے کے آخری مرحلے میں سیکڑوں مسلح افراد بسوں کے ذریعے اس علاقے سے باہر نکل گئے اور اب اس شہر کا مکمل کنٹرول شامی فوج کے کنٹرول میں ہے-

شامی حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والے قومی آشتی کے معاہدے کے تناظر میں گذشتہ مہینوں کے دوران ہزاروں مسلح افراد اور ان کے خاندان، اس ملک کے کچھ مغربی علاقوں سے باہر نکل چکے ہیں-

صوبہ حمص کے گورنر طلال برازی نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سات سو سے زیادہ مسلح افراد اور ان کے خاندان کے کم سے کم ایک ہزار افراد، اتوار کو الوعر کے علاقے سے باہر نکل گئے-

دوسری جانب العہد نیوز نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شہر رقہ کے اطراف میں  امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملے میں 15 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی اتحادی طیاروں نے رقہ کے گاؤں کدیران پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک سیکڑوں شامی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬