‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2017 - 21:55
News ID: 428190
فونت
شام کی امام علی(ع) بٹالین نے اپنے صادرہ کردہ بیانیہ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو منتبہ کیا ۔
 امام علی(ع) بٹالین شام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی امام علی(ع) بٹالین کے ترجمان نے گذشتہ روز اپنے صادرہ اعلانیہ میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی داعش کی حمایت میں شامی فوجی اڈوں پر حملہ کرنے سے پرھیز کریں ۔

اس بیانیہ میں آیا ہے کہ امام علی(ع) بٹالین اور شام میں موجود دیگر استقامتی گروہ ، شامی فوج کے ہمراہ عراقی بارڈروں پر موجود دھشت گرد گروہ داعش کہ جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے حمایت کیا جارہا ہے کو نیست و نابود کرکے ہی دم لیں گے ۔

انہوں ںے کہا: امریکا اور بعض صھیونی عرب حکمراں ان دھشت گردوں کی حمایت سے گریز کریں ۔

احمد الحاج مزید کہا: امام علی(ع) بٹالین پر امریکا کا یہ پہلا حملہ نہ تھا بلکہ انہوں نے اس سے پہلے بھی تکریت میں ہم پر حملہ کیا تھا ۔

انہوں نے تاکید کی: امریکا اور اس کے اتحادی یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ اس طرح اپنے خود ساختہ دھشت گردوں کے مقابلے سے ہمیں روک سکتے ہیں ۔

اس ترجمان نے بیان کیا: ملک کے محافظین پر ان کا حملہ اس بات کا نشان گر ہے کہ علاقے میں ان کی سیاست شکست سے روبرو ہوچکی ہے اور اب ان کے فیصلے خود ان کے دامن گیر ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا: ہم شامی فوج کی ہمراہی میں داعش کو ملک سے نکال کر ہی دم لیں گے اور جو طاقت بھی ہماری اس راہ میں روڑے اٹکائے گی اسے منھ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

احمد الحاج نے کہا: ہم امریکا اور اس کے اتحادیوں کو اس اقدام کی بہ نسبت متنبہ کرتے ہیں کیوں کہ وہ اس بار ہمارے دندان شکن جواب سے روبرو ہوں گے ۔

انہوں نے امریکا کو نصیحت کی کہ وہ اپنے فوجی ، شام اور عراقی بارڈر سے دور لے جائے اور بارڈر کو شامی فوجیوں کے حوالے کردے ۔

واضح رہے کہ امریکی اتحادی لڑاکا جہازوں نے گذشتہ جمعرات کو شام کی ایک فوجی چھاونی پر حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی اور موت کے گھاٹ اتار دیا تھا نیز اس حملے میں شدید نقصان بھی پہونچا تھا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬