‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2017 - 21:30
News ID: 428187
فونت
حجت الاسلام شیح احمد قبلان:
برج البراجنہ بیروت کے امام جمعہ نے تاکید کی کہ ریاض اجلاس اسرائیل و آمریکا کیلئے نفع بخش اور اتحاد اسلامی کے لئے خطرناک ہے ۔
حجت الاسلام شیح احمد قبلان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برج البراجنہ بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام شیح احمد قبلان نے سعودی – امریکی اجلاس اور اس کے صادرہ شدہ بیانیہ پر عکس العمل کا اظھار کیا ۔

شیخ قبلان نے کہا: ہمیں توقع تھی کہ یہ اجلاس سے امریکی منافع سے دور اور اسلامی و عربی اتحاد کا باعث نیز اسلامی سرزمینوں میں چھڑی ہوئی جنگ و جدال کو روکنے کا سبب ہوگا ۔

انہوں ںے سعودیہ کے امریکا سے بڑھتے ہوئے اندھے تعلقات پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا: اگر بعض افراد امریکا اور عرب ممالک کے ما بین تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں تو ھرگز یہ تعلقات اتحاد اسلامی کے لئے ضرر رساں نہ ہو جیسے کہ ایران، حزب ‌الله ، یمن اور شام یا حماس کو دشمن کے طور سے یا اسرائیل کو معتدل نہ بتایا جائے ۔

برج البراجنہ بیروت کے امام جمعہ نے مزید کہا: کسی بھی پارٹی یا فرد کے حق میں یہ بہتر نہیں ہے کہ وہ شدت پسندی، افراطی گری ، قتل و خونریزی پر مصر ہو ، آج عرب ممالک کے حق میں بہتر یہ ہے کہ وہ شام ، یمن ، لیبیا ، عراق اور اسلامی دنیا کی جنگ کو لگام دیں ۔

اس لبنانی عالم دین نے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے سیاسی مشارکت کی بات کی اور کہا: عرب اور اسلامی ممالک فقط شدت پسندی و اختلافات سے پرھیز اور صلح و امنیت کی برقراری کی صورت ہی میں پر سکون زندگی بسر کرسکتے ہیں ، ضروری ہے کہ عالم اسلام اپنے مشترکات پر تکیہ کرتے ہوئے موجودہ مشکلات پر غالب آئے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: ہم تہران ، ریاض ، انقرہ کو اسلامی اتحاد اور ملت اسلامیہ کو جنگ و جدال سے دور رکھںے کے لئے ایک سیاسی معاھدہ کی دعوت دیتے ہیں ، کیوں کہ جنگ و جدال کا دور ختم ہوچکا ہے لہذا اسلامی ممالک اسلامی اقداروں سے چشم پوشی کرتے ہوئے ھرگز ان سرزمینوں کو دھشت گردی کا اڈہ نہ بننے دیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬