22 May 2017 - 16:10
News ID: 428181
فونت
آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کے جنوبی علاقے خرمشہر کی فتح کی سالگرہ کے موقع پرایرانی مسلح افواج نے تین نئے اسٹریٹجک منصوبوں کی رونمائی کی گئی ۔
ایران  کے  اسٹریٹجک منصوبے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دھقان نے آج پیر کے روز ایک پر وقارتقریب میں محکمہ دفاع سے تین نئے منصوبوں کا افتتاح کیا.

ان منصوبوں میں جدید معلومات کی حامل ویب سائیٹ، جغرافیائی پوزیشن کی رسائی کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل مراکز اور سرحدی پوانٹس کی معلوماتی سنٹرشامل ہیں.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسلح افواج کی قابلیتوں اور موجودہ صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا.

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی نئی ٹیکنالوجی اور اندرونی وسائل کے ذریعے سے مسلح افواج کی ہر قسم کی ضروریات کو پورا کریں گے. /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬