رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله نے اسلامی جمھوریہ ایران کے بارہویں صدارتی الیکشن میں حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا: ایران کے صدارتی الیکشن نے دنیا کے سامنے ملت ایران کی عظمت و بلندی کو اجاگر کردیا ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی سے خطاب میں کہا: میں اپنی اور حزب اللہ کے دیگر تمام اراکین کی جانب سے آپ کو بار دیگر ایران کا صدر جمھوریہ منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے دست بہ دعا ہوں کہ آپ کو ملت ایران اور دنیا کے مستضعفین و آزدی طلب افراد کی عظیم تمناوں کی برآوری میں کامیاب و کامران کرے ۔
حجت الاسلام و المسلمین نصرالله نے مزید کہا: ملت ایران نے اس الیکشن میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے اپنی اور نظام اسلامی کی عظمت نیز ملک میں موجود آزادی و جمھوریت کو دنیا کے سامنے پیش کردیا اور یہ ثابت کردیا کہ دنیا ، ایران کو تھیکی نگاہوں سے نہیں دیکھ سکتی ۔
حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری نے واضح طور سے کہا: خداوند متعال ، اسلامی جمھوریہ ایران کی عوام ، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اس ملک کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۳