فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کر کے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں پر امریکی صدر کے الزام اور حماس کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی مذمت کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹرمپ نے اپنا یہ بیان، امت اسلامیہ کے درمیان اختلاف پیدا کرنے اور صیہونی حکومت کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے دیا ہے-
حماس نے اپنے بیان میں امریکی سازشوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ، دہشت گردی کو عرب اور اسلامی ملکوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس طرح سے علاقے کے ملکوں سے سیاسی، اقتصادی اور مالی فائدہ اٹھائیں-
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے استقامت اور مزاحمت سے متعلق فلسطینی قوم کے حق کا انکار کیا ہے جبکہ استقامت اور مزاحمت ہی سرزمین فلسطین اور اس کے مقدس مقامات کی آزادی کے لئے فلسطینیوں کا ایک جائز اور مقدس حق ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے