‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2017 - 21:45
News ID: 428192
فونت
لبنان اور فلسطین کی پارٹیاں:
لبنانی اور فلسطینی پارٹیوں نے ایران کو عرب دنیا اور عالم اسلام کا حامی و محافظ بتایا ۔
لبنان اور فلسطین کی پارٹیاں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی اور فلسطینی پارٹیوں نے اپنی نشست میں کہ جو امل تحریک بعلبک میں منعقد ہوئی ، عالم اسلام کی موجودہ صورت حال کا جائز لیا اور پیغام صادر کیا ۔

اس پیغام میں آیا ہے : امریکا کے صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں ریاض میں ہونے والے اجلاس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے عرب – اسلامی اختلافات کو ہوا دینے اور عالم اسلام کے حقیقی دشمن اسرائیل سے دنیا کی نگاہ موڑنے کے برابر سمجھتے ہیں ۔

ان پارٹیوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی ایران ھمیشہ عربوں اور مسلمانوں خصوصا فلسطین کا حامی تھا اور ہے ، ایران نے ھرگز عرب دنیا سے دشمنی نہیں کی ہے ۔

ان لبنانی اور فلسطینی پارٹیوں نے صھیونی جیلوں میں موجود فلسطینی جیلیوں کی بھوک ہڑتال سے یکجہتی کا اعلان کیا اور دنیا کے آزادی طلب نیز عرب دنیا اور عالم اسلام سے درخواست کی کہ وہ ان جیلیوں کی فریاد رسی کریں ۔

انہوں نے سن 2000 میں غاصب صھیونیت پر فلسطینی مجاھدین کی پیروزی کی تاریخ قریب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس پیروزی کو تمام مجاھدین کے لئے درس عمل بتایا نیز استقامت اور جھاد فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ جانا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬