22 May 2017 - 21:40
News ID: 428193
فونت
پی ایل ایف کے زیر اہتمام فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں، طلباء تنظیموں، سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے قائدین، مختلف مذاہب کی شخصیات و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
  فلسطین فاﺅنڈیشن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بشمول وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، اراکین سندھ اسمبلی میں محفوظ یار خان، جاوید ناگوری، قمر عباس، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، مئیر کراچی کے ایڈوائزر جاوید میر، چرچ آف پاکستان کے سربراہ بشپ صادق ڈینئل، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، نواز لیگ کے پیرزادہ ازہر ہمدانی، تحریک انصاف کے اسرار عباسی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم، علامہ قاضی احمد نورانی، (ق) لیگ کے طارق حسن، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا باقر زیدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالکریم عبید، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان، پاکستان عوامی تحریک کے مشتاق صدیقی، جعفریہ الائنس کے شبر رضا، نظام مصطفی پارٹی کے رہنماء الحاج محمد رفیع، سیکرٹری سندھ بوائے اسکاﺅٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی، خالد نواز مروت، پائیلر کے صدر کرامت علی، تنظیم الاخوان کے لئیق احمد، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اسد اقبال بٹ، ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے ڈاکٹر خالد اختر، بزنس کمیونٹی کے حارث مٹھانی، اتم پرکاش، عبدالغفار خانانی، پیپلز لائر فورم کے عدیل، یوتھ پارلیمنٹ کے صدر اویس ربانی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے فرید میمن، آئی ایس او کراچی کے صدر اویس حیدر، جماعت اسلامی یوتھ کے سردار فرہاد گل، پختون اسٹوڈنٹس کے شیر آفریدی، وحدت یوتھ پاکستان کے کاظم علی، ایمیٹی انٹرنیشنل کے رضوان شاہد، اشرف علی، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے محمد عثمان ریاض، معروف خاتون اسکالر ڈاکٹر عائشہ طلعت وزارت سمیت دیگر نے شرکت کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬