‫‫کیٹیگری‬ :
21 May 2017 - 13:42
News ID: 428158
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ظہور امام مہدی عج اور آج کی خواتین کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی ۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ظہور امام مہدی عج اور آج کی خواتین کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین جہاں مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے وہیں پر خواتین اسکالرز نے امام زمان سے متعلق بہت ہی عمدہ مطالب پیش کئے گئے ۔

اس پروگرام کی مہمان خصوصی خواہر سیدہ زاہراء نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تھیں انہوں نے اپنے خطاب سے پہلے اتنے خوبصورت انداز سے آرگنائز کیے گئے پروگرام پر راولپنڈی ڈویژن کی خواہران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے کم وقت میں اتنا اچھا اور خوبصورت پروگرام ترتیب دیا تھا ۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین سے کہا کہ امام زمان عجج کے ظہور کی علامات صدر اسلام سے ہی شروع ہو گئی تھیں جو آج تک جاری ہیں جیسے ہی امام عصر عج کے ظہور کا زمینہ ہموار ہو جائے گا اور علامات ظہور مکمل ہو جائیں گی امام زمان عجج ظہور فرمائیں گے ۔ لہذا ہمیں برادران کے ساتھ ساتھ خواہران کو بھی اس امام برحق کا منتظربننا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس کےلئے ہمیں اپنے اندر جو تبدیلی لانی ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت اس طریقے سے کریں کہ ایک خالص باایمان فرد جو کہ ایک محب  وطن عزیز ہونے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی نظریاتی ، ثقافتی ، اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ بھی ہو اس معاشرے کے سپرد کرنا ہے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئیں تو عنقریب ہماری تنظیم میں صالح افراد ، محب وطن اور اسلام دوست ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں گے بس یہی وہ راستہ جس سے ظہور کی راہ ہموار ہو گی ۔

انہوں نے بیان کیا : آئیں عہد کریں کہ ہم نظام ولایت سے اپنے آپ کو  اس طرح ملائیں گی مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کا تربیت افراد کے سلسلے میں ہاتھ بٹائیں گی ، قائد وحدت کے حکم پر نہ صرف خود میدان میں حاضر رہیں گی بلکہ اپنے بچوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ میدان نداء میں سب سے پہلے شریک ہوں گی آج دشمن نے اپنا پیغام دے دیا ہے آج جو گھر میں ںبیٹھے گا وہ پیچھے رہ جائے گا ہمیں کیا کردار زینبی کب اداکرنا ہو گا آج اس کردار کی  سب سے زیادہ ضرورت ہے آپ خواہران شکر ادا کریں کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس پاکیزہ کردار کے لئے منتخب کیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : آج جس نے بھی کوتاہی کی اور پیچھے رہا وہ سمجھ لے کہ اس کا انتظار امام سے کوئی تعلق نہیں کیا اب کوئی عذر باقی ہے جب دشمن نے سرزمین مقدس حجاز پر یہ کہا ہو کہ ہم ظہور امام کا راستہ روکیں گے درحقیقت یہ ہم سب کے لئے ایک پیغام ہے ہم سب منتظرین امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے لئے ایک الہام ہے کہ جہاں کہیں ہو اب  اپنا رول ادا کرو امام علیہ السلام کے نام پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں خود بھی اور دوسروں کو بھی شریک کریں۔

اس پروگرام میں خواہران سمانہ نقوی،ثمین زہراء،مہوش کاظمی اور خواہرقندیل زہراء جو اس پروگرام کی میزبان بھی تھی نے خطاب کیا ۔ اور خواہر قندیل زہراء نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬