رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے ملکیۃ العرب،محسنہ اسلام ،ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد اقبال کا کہنا تھا کہ ام المومنین حضرت خدیجہ کی ساری زندگی دین اسلام کے لیے لاتعداد قربانیوں سے رقم ہے۔
انہوں نے وضاحت کی : آپ کو عرب کی امیر ترین خاتون ہونے کا شرف حاصل تھا اسی وجہ سے ملیکۃ العرب پکارا جاتا۔آپ نے اپنی ساری دولت اسلام کی راہ میں خرچ کی اور زندگی کا طویل عرصہ شعب ابی طالب میں محصور رہ کر بسر کیا۔
احمد اقبال نے بیان کیا : انہوں نے دین حکم رسول اللہ کی پیروی میں ثابت قدمی اور استقامت کی جو مثال قائم کی وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔حق کی سربلندی کے لیے راستے کی رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہمیں سیرت ام المومنین سے ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شجر اسلام کی آبیاری نسل خدیجہ سلام اللہ کے خون سے ہوئی۔دین اسلام کی سربلندی کے لیے اہل بیت اطہار علیہم السلام نے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں نہیں ملتیں۔ آپ حضور اکرم ﷺ کی وہ رفیقہ حیات تھیں جن کی رحلت نے رسول اکرام کو اس قدر غمگین کیا کہ انہوں نے اس سال کو ’’عام الحزن‘‘ یعنی غم کا سال قرار دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/