‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2017 - 12:36
News ID: 428521
فونت
آستان قدس رضوی کے ثقافتی ادارے کے فیسٹیولوں اور کانفرنسوں کے سربراہ نے کہا: ماہ مبارک رمضان میں ۳۰ قاری قرآن،حافظ قرآن اور بہترین ثناءخوانوں کو دنیا کے ۱۱ ممالک میں بھیجا گیا۔
حرم امامزاده هلال بن علی (ع) میں قرآن کریم کی جزء خوانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ثقافتی ادارے کے فیسٹیولوں اور کانفرنسوں کے سربراہ محمد حسن محمدیان نے کہا: آستان قدس رضوی کے ثقافتی ادارے نے اعزام کرنے والی کمیٹی کی ھمکاری اوربین الاقوامی تبلیغی سینٹر سے قاریوں کی دعوت سے ملک کے بہترین قاریوں ،حافظوں اور ثناءخوانوں کی شناسائی کرنے کے بعد کلام اللہ المجید کی تلاوت کے لئے اور مختلف قرآنی پروگراموں کو ماہ مبارک رمضان میں برگزار کرنے کے لئے دنیا کے گیارہ ممالک میں اعزام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا: قرآن کی تلاوت کرنے والے یہ اشخاص جو کہ مختلف ممالک جیسے افریقای جنوبی، ھندوستان،عراق، افغانستان، تیونس،ترکیہ،سوریہ،چین،زامبیا،اردن اورارمینیا میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے ساتھ قرآنی پروگراموں کو بھی برگزار کریں گے۔

آستان قدس رضوی کے ثقافتی ادارے میں کانفرنسوں اور فیسٹیولوں کے سربراہ نے کہا: ان قاریان قرآن کا اعزام ماہ مبارک رمضان کے ابتدا سے شروع ہوا جو اس مہینے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا: ایک مراسم کے تحت جو کہ آستان قدس رضوی کے نائب متولی مرتضیٰ بختیاری، ثقافتی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین گنابادی نژاد، آستان قدس رضوی کے تبلیغات اور ارتباطات کے اسسٹنٹ حجت الاسلام والمسلمین حسینی، کی موجودگی میں حرم مطہر رضوی کے صحن گوھر شاد کے ایوان مقصورہ میں برگزار ہوا ان قاریان قرآن کی خدمات اور سرگرمیوں کو اعزام کرنے سے پہلے انہیں ابلاغ کی گئیں۔

محمدیان نے قرآن کریم کو تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے درمیان مرکز قرار دیتے ہوئے کہا: یقیناً ان ایرانی قاریان قرآن کا دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجنا اور قرآن کریم کو محور قرار دیتے ہوئے تبلیغی سرگرمیوں کا انجام دینے مثبت آثار نمایان ہوں گے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬