‫‫کیٹیگری‬ :
14 June 2017 - 17:24
News ID: 428542
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
افطار ڈنر کے موقع پر خطے کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لئے مختلف ممالک میں انتشار پیدا کر رہا ہے، سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تفرقہ پھیلا رہا ہے اور امریکہ کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کی اسلام آباد میں افطار راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے اسلام آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافی حضرات، مختلف تنظیمیں، ماتمی سنگتیں، اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے کہا کہ حکمرانوں کا بیس کمیپ دبئی اور جدہ ہے، مضبوط خارجہ پالیسی ان کے بس کی بات نہیں ہے، انڈین اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی دشمن ہے، دشمن کی شناخت میں پس و پیش تشویشناک امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، وطن عزیز میں کرپشن اور فساد کو روکنے کی کبھی کوشش نہیں کی گئی، یہی وجہ بنی ہے کہ سیاستدان دن بدن امیر اور پاکستان غریب ہوتا جا رہا رہے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے درست سمت میں کام کیا تو یہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کا نقطہ آغاز ہوگا، تاجر طبقے نے ملکی سیاست پر قبضہ جمایا ہوا ہے جن کے اپنے مفادات ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم جنرل سیکرٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ عوام کو تقسیم ہونے کی بجائے قوم بننے کی ضرورت ہے، خطے کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا:‌ امریکہ اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لئے مختلف ممالک میں انتشار پیدا کر رہا ہے، سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تفرقہ پھیلا رہا ہے اور امریکہ کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ عرب ممالک سے پیسے بٹورنا چاہتا ہے جبکہ عرب ممالک بےوقوف بن کر اس کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں بےگناہوں پر تین سال سے جنگ مسلط کی گئی ہے، ہزاروں لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ عرب کے ہاتھوں عرب اور مسلمان کے ہاتھوں مسلمان مر رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے حواری مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬