14 June 2017 - 20:09
News ID: 428544
فونت
ڈاکٹر ہارون الرشید:
سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ادب اکادمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ۱۷ رمضان المبارک، غزوئہ بدر کی یاد دلاتا ہے، جب مسلمانوں نے عالم اسلام کے پہلے سپہ سالار محمد مصطفی ﷺ کی قیادت میں کفار کی بڑی قوت کو پاش پاش کر دیا۔
حضرت محمد مصطفی (ص)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان ادب اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے سرگودہا میں اکادمی کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخرِ کائنات، سرورِ کائنات ﷺ کی عسکری حکمتِ عملی آج کے مسلم جرنیلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سیرت رسول ﷺ کی روشنی میں دفاعِ پاکستان کشید کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام دشمن قوتیں یک جا ہو رہی ہیں، جب کہ اُمتِ مسلمہ فروعی اختلافات کی وجہ سے دست و گریباں ہو رہی ہیں، اسلام کا دفاع کرنے کے لیے عالم اسلام کو ایک خدا، ایک رسول ﷺ اور ایک قرآن پر متحد ہونا پڑے گا، میدانِ بدر ہمیں اتحاد، صبر و تحمل اور اﷲ تعالیٰ کی فتح و نصرت پر کامل یقین کا درس دیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 17 رمضان المبارک، غزوئہ بدر کی یاد دلاتا ہے، جب مسلمانوں نے عالم اسلام کے پہلے سپہ سالار محمد مصطفی ﷺ کی قیادت میں کفار کی بڑی قوت کو پاش پاش کر دیا، جذبئہ قوت ایمانی سے کفار کی کمر توڑی، آج بھی فضائے بدر پیدا کرنے کی ضرورت ہے، آج بھی گردوں سے فرشتے قطار اندر قطار نازل ہوسکتے ہیں، ہمارے اوّلین جرنیل، رونق جہاں، محمد عربی ﷺ کی حکمت عملی نے باطل کو خاک میں ملا دیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬