‫‫کیٹیگری‬ :
14 June 2017 - 20:19
News ID: 428546
فونت
حجت الاسلام سبط محمد شبیر:
سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام جو اتحاد اسلامی کے سخت ترین مخالف ہیں، آئے روز سوشل میڈیا پر ایسا مواد اپلوڈ کرتے ہیں جس سے یا تو شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے یا سنی مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل ہو رہے ہیں۔
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جا رہے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں حجت الاسلام قمی نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام جو اتحاد اسلامی کے سخت ترین مخالف ہیں، آئے روز سوشل میڈیا پر ایسا مواد اپلوڈ کرتے ہیں جس سے یا تو شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے یا سنی مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل ہو رہے ہیں۔ مولانا سبط شبیر قمی نے کہا اگرچہ ایسے افراد اسلامی لبادہ اوڑھ کر قرآن پاک اور احادیث کو بڑھا چڑھا کر بیان کر رہے ہیں لیکن ان کا اصل ہدف اور مقصد مسلمانوں کے صفوں میں تفرقہ پیدا کرکے اسلام کو بدنام اور کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کا دور تک بھی اسلام سے واسطہ نہیں ہے، ظاہری طور خواہ وہ سنی مسلک سے تعلق رکھتے ہو یا شیعہ مسلک سے۔

حجت الاسلام قمی نے کہا کہ اس وقت عالمی سامراج نے سنی مسلمانوں میں بھی ایک تنظیم کو وجود بخشا ہے اور شیعہ مسلمانوں میں بھی جو سامراجیت کی ترویج کے لئے ایک دوسرے کے خلاف ویڈیو کلپس تصاویر اور صوتی کلپیں وغیرہ تیار کرکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دے رہے ہیں، حتٰی کہ ان کے زیر انتظام مذہب کے نام پر کچھ ٹی وی چینلز بھی چل رہیں ہیں جن کو بڑے بڑے اسلامی نام رکھ کر سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دے کر ایک دوسرے کے خلاف لڑنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارے عظیم الشان قائد رہبر معظم آیت اللہ حضرت امام سید علی خامنہ ای نے آج تک کئی بار ایسے افراد کی طرف اشارہ کیا ہے، جو مذہب کے نام پر شیعہ یا سنی مسلمانوں کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔ مولانا سبط شبیر قمی نے کہا بقول رہبر معظم ایسے افراد نہ شیعہ مسلمان ہیں نہ سنی بلکہ امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔

حجت الاسلام قمی نے کہا کہ رہبر معظم ہمیشہ شیعہ سنی کے مابین اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے پر زور دے رہے ہیں اور ایسے نام نہاد مسلمان گروہوں سے ہوشیار اور بیدار رہنے کی تلقین کر رہے ہیں، جو ایک دوسرے کے مرشدوں اماموں کے خلاف بدزبانی سے کام لے رہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا تخلیق کردہ شیعہ نام کا گروہ ہو یا امریکہ کا تیار کردہ سنی گروہ دونوں اسلام کے سخت ترین دشمن ہیں اور دونوں اسلام و مسلمانوں کی پستی کے لئے ناکام کوششیں کر رہے ہیں، لہٰذا امت مسلمہ کے تمام ائمہ جماعت اور روشن فکر افراد سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے، وہ اس کا خیال رکھیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬