ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ایک اور نیٹ ورک کو تہس نہس کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ سیسان وبلوچستان کے علاقے قصر قند کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد یہ کاروائی انجام دی گئی۔
بیان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے متعلقہ پہاڑی علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
کچھ دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار بھی ہوئے ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔اس کارووائی کے دوران چھے سوکلو دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک گاڑی کو تباہ کردیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ دوسرے بم، سات سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد، ہزاروں راؤنڈ گولیاں اور دوسرا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے