‫‫کیٹیگری‬ :
16 June 2017 - 19:18
News ID: 428575
فونت
آیت الله موحدی کرمانی:
ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں ایران کے خلاف امریکا کی معاندانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کیا اور ایرانی حکام نصیحیتیں کی کہ وہ امریکا سے لو لگانے کے بجائے ملک کی عوام اور قوم سے امید باندھیں ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله محمد علی موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو مصلائے تہران میں ھزاروں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی، مالک اشتر کو حضرت مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے عہد نامہ کی جانب اشارہ کیا اور مولائے کائنات کی نگاہ میں اسلامی حکومت کے میعاروں کی جانب اشارہ کیا اور ملک کے حکمراں کو تنقید پذیر بننے کی تاکید کی ۔

انہوں ںے محروموں اور غریبوں پر توجہ ، خود پسندی اور خود خواھی سے دوری نیز تنقید پذیر ہونا اسلامی حکمرانوں کی اہم خصوصیتوں میں سے شمار کیا اور کہا: اس سے بڑا درد نہیں ہو سکتا ہے کہ کوئی حکمراں بھرا پیٹ سوئے اور اس کے ملک کے لوگ بھوکے سوئیں ۔

تہران کے امام جمعہ نے حکومت چلانے کے لئے صحیح افراد کا انتخاب ، اسلامی حکمراں کی دیگر خصوصیت بتایا اور کہا: ایرانی حکمراں شخصی اور ذاتی نظریات کی بنیادوں پر کسی کو حکومت میں نہ لائیں ، بغیر مشورے کے کسی کو کسی پوسٹ پر نہ رکھیں کیوں کہ آمریت اور ذاتی تمایل ظلم و خیانت کی جڑ ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام و قران اور اسلامی جہموریت سے تمسک کے ذریعے امریکہ اور دیگر دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے کہا: قومی تشخص کو محفوظ رکھ کر ہی قومی مفادات کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔

آیت الله موحدی کرمانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن پر نہ تو اعتماد کیا جاسکتا ہے نہ اس کی جانب سے کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت ہے کہا : دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے جوانوں پر بھروسہ اور معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایکیسویں رمضان المبارک حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کا ذکر کرتے ہوئے آپ کو دنیا کا اعلی ترین انسان قرار دیا کہا : آج ہم سب کو حضرت علی علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا: جب ملک کا صدر جمھوریہ کسی کو کوئی پوسٹ دے تو ھرگز اسے آزاد نہ چھوڑ دے بلکہ اس پر نگاہ رکھے اور بغور دیکھے کا اس کا عوام کے ساتھ کیسا برتاو ہے ، تاکہ جن لوگوں کو ملک کے ادارے کے لئے رکھا گیا ہے وہ امانت میں خیانت نہ کریں اور خیانت کی صورت میں محاکمہ کئے جائیں ۔

انہوں ںے مزید کہا: حضرت امام علی(ع) نے فرمایا کہ « حکومت میں اپنی مدد کرنے والوں پر دھیان دو کیوں کہ اگر کوئی ایک بھی خائن ہوگیا اور اس نے بیت المال اور عوامی سرمایے کا غبن کیا اور تمھارے لئے ثابت ہوگیا کہ اس نے خیانت کی ہے تو اسے تنبیہ کرو ، جس قدر بھی عوامی سرمایہ غبن ہوا ہے اس سے واپس لو ، اسے رسوا کرو اور اسے خائن بتا کر بدنامی کی کا قلادہ اس کی گرد میں ڈال دو » ۔

آیت الله موحدی کرمانی یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت امام علی(ع) حکمران کو خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ پاک اور دیندار انسانوں کو اپنا ہمنشین بناو اور ان سے حکومت کے مسائل میں مشور لو کہا: سن ۸۸ شمسی ھجری کے فتنہ گر اور فتنہ پرور افراد ھرگز حکومت میں نہ رہیں کیوں کہ وہ اپنا امتحان دے چکے ہیں اور یہ بات سب پرعیاں ہے کہ ان کی طینت کیسی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام علی(ع) نے فرمایا « متقی ، پرهیزکاروں اور سچوں سے جڑے رہو اور ایک لمحہ بھی ان سے الگ نہ ہو ، انہیں اس بات کا عادی بناو کے وہ تمھاری بے جا تعریفیں نہ کریں اور تمھارے انجام دئے کاموں کی تعریف نہ کریں کیوں کہ تعریف انسان کو خود پسند بنا دیتی ہے اور اسے سرکشی پر اتار دیتی ہے » ۔

خبرگان رھبر میں تہران کے عوامی نمائندہ نے کہا: حضرت امام علی(ع) مسلح فورسز کے سلسلے میں فرماتے ہیں « مسلح فورسز خدا کے حکم سے لوگوں کا محکم قلع ہیں اور خود حاضر رہ کر لوگوں کو امن کے قلعے میں قرار دو ، کیوں کہ گورنر کی آبرو دین کی عزت کا سبب اور امن و امان برقرار ہونے کا باعث ہے»  ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام علی(ع) نے مالیات اور ٹیکس کے سلسلے میں فرمایا کہ ملک میں امنیت اور آسائش سے استفادہ کرنے والے اسلامی حکومت کو ٹیکس دیں ، مگر حکمراں اور گورنر کی زیادہ تر توجہ ملک کو آباد کرنے پر ہو ٹیکس کی وصولی پر نہ ہو لہذا اگر ٹیکس لینا چاہتا ہے تو ان لوگوں سے ٹیکس لے جو ٹیکس دینے کی توانائی رکھتے ہوں ۔

آیت الله موحدی کرمانی یاد دہانی کی: اگر کوئی حکمراں ملک کو آباد کئے بغیر اور پیداوار و ملازمتوں کا زمینہ فراھم کئے بغیر ٹیکس لینے کے درپہ ہو تو وہ شھروں کی نابودی ، ملک کی ویرانی اور بندگان خدا کی ہلاکت کا سبب بنے گا ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں ایران کے خلاف امریکا کی معاندانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کیا اس سلسلے میں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا ہمارا دشمن ہے اور ھرگز دشمن کے دھوکے میں نہیں آنا چاہئے اس سے خوش بین نہیں رہنا چاہئے ، اور ایک جملہ میں یہ کہوں کہ امریکا قابل اعتماد نہیں ہے ۔

تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ استقامتی معیشت پر خصوصی توجہ کی جائے ، اس کی تقویت کی کوشش کی جائے اور اس کے ذریعہ دشمن کا مقابلہ کیا جائے کہا: جیسا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے قومی منافع اس وقت قومی منافع ہیں جب قومی منافع کے سے نہ ٹکرائیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۰۳۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬