ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ اور مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں کم سے کم چار افراد مارے گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب بیج بہاڑا کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا۔
اس آپریشن میں لشکر طیبہ نامی مسلح گروپ کا ایک کمانڈر جنید متو مارا گیا جس کے بعد مقامی آبادی نے سڑکوں پر نکل شدید احتجاج کیا۔سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں کم سے کم تین مظاہرین کے مارے جانے کی خبر ہے ۔
اس واقعے کے خلاف کشمیر کے دیگر علاقوں سے بھی پرتشدد مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔وادی کشمیر میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں دو سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے