‫‫کیٹیگری‬ :
18 June 2017 - 13:17
News ID: 428594
فونت
حجت الاسلام حافظ ریاض حسین نجفی :
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا : امیرالمومنین نے اپنی وصیت میں عزیزوں، رشتہ داروں اور ہمسائیوں سے صلہ رحمی کرنے اور یتیموں کے حقوق کا خیال رکھنے کی تاکید کی ہے ۔
حجت الاسلام  حافظ ریاض حسین نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حجت الاسلام  حافظ ریاض حسین نجفی نے لاہور میں یوم شہادت علی علیہ السلام کی مجلس سے خطاب میں مشہور وصیت نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا 20 نکاتی وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اور قرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے جو مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن علیہ السلام کو شہادت سے پہلے ہدایت کی۔

انہوں نے بیان کیا : حضرت علیؑ نے خدا کی وحدانیت اور پیغمبر کی نبوت کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلام تمام ادیان پر غلبے کا مذہب ہے، میری نماز، عبادت، زندگی، موت اللہ کی طرف سے اور اللہ کیلئے ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے تقویٰء الٰہی اختیار کرنے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے، ایمان اور خدا شناسی کی بنیاد پر متحد رہنے اور تفرقے سے پرہیز کی وصیت کی اور حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ لوگوں کے مابین صلح صفائی کرانا ہمیشہ کے نماز روزہ سے افضل ہے اور جو چیز دین کو نابود کرتی ہے، فساد و اختلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امیرالمومنین نے اپنی وصیت میں عزیزوں، رشتہ داروں اور ہمسائیوں سے صلہ رحمی کرنے اور یتیموں کے حقوق کا خیال رکھنے کی تاکید کی جبکہ قرآن پر عمل میں سبقت لے جانے، حج ترک نہ کرنے، جہاد، زکٰوة کی ادائیگی اور نماز قائم کرنے کی بھی وصیت کی۔

وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے اپنے مشہور وصیت نامے میں آل رسول، صحابہ کرام، فقرا اور ناداروں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنے کی وصیت کی۔

انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک نہ کرنے کی وصیت کرتے ہوئے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کیساتھ نیکی کرتے رہنے کو لازم قرار دیا اور کہا کہ ایک دوسرے سے علیحدگی، تعلقات ختم کرنے، تفرقہ و تشتت سے پرہیز کرتے رہنا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬