‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2017 - 10:27
News ID: 428674
فونت
امام رضا ع کے روضہ مبارک کے متولی :
حجت الاسلام والمسلمین رییسی نے کہا : اس وقت تمام مسلمان یہاں تک کہ غیر مسلمان بھی عالمی سامراحیت کے تعاون سے صیہونیست کے ہاتھوں سے فلسطینی ، لبنانی اور ان جیسے لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے مقابلہ میں کھڑے ہو چکے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رییسی آج یوم قدس کی مناسبت سے فلسطین اور مظلوموں کی حمایت میں اپنے ایک پیغام میں بیان کیا : تمام مسلمانوں کوچاہئے کہ آپس میں متحد اور ھمدل ہو کر صہیونی حکومت کے چنگل سے قدس کی آزادی کے لئے قدس کے دن کی راہپیمائی میں ضرور شرکت کریں۔

آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے قدس کے دن کے موقع پر ایک بیانیہ صادر کیا۔ یہ بیانیہ کا متن درج ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ماہ مبارک رمضان کا مہینہ خداوند متعال سے قرب حاصل کرنے ، نفس کے ساتھ مبارزہ اور اپنے اندر اور باہر کے استکبار کو شکست دینے کا مہینہ ہے اور اسی طرح ضیافت الھیٰ کے سایہ میں مسلمانوں کی وحدت اور ھمدلی کا مہینہ ہے؛ اس کے اختتام کا وقت نزدیک آگیا ہے اورایک بار پھر سے حضرت امام خمینی(رہ) کی آواز کانوں میں سنائی دے رہی ہے کہ آپ نے فرمایا تھا:’’ قدس کا دن مستضعفین کا مستکبرین سے مقابلہ کا دن ہے‘‘۔

الحمد للہ ایران کی بہادر قوم 38 سال سے اسلامی ارزشوں اور اھداف کی خاطر امام راحل عظیم الشأن(رہ) اور رھبر معظم انقلاب کی دلیرانہ قیادت میں گزارچکی ہے اور آج عالم اسلام کے ام القرای اور تمام آزادی طلب اقوام کے لئے ایک آئیڈیل کے طور پر جانی جاتی ہےاوراس خطے کے نازک اور سرنوشت حالات میں عدالت اور آزادی کی خاطر سب سے آگے آگے قدم بڑھا رہی ہے۔

ان دنوں میں اور بلخصوص ایسی شرائط میں جب کہ تکفیریت کی فکر جو کہ بڑی حکومتوں اور قبائلی علاقوں کی مادّی اور معنوی حمایت سے مختلف دہشتگرد گروپوں کی صورت میں جیسے داعش، القاعدہ ، النصرہ اور۔ ۔ ۔ وغیرہ امریکہ اور عالمی صھیونیزم کی شوم اولاد کے توسط سےاسلامی فکرکو نابود کرنے اور امریکی اسلام کو پھیلانے میں کوشاں ہیں؛ ایرانی قوم اور غیرت مند مسلح افواج کی مقاومت،موجودگی اور ھمدلی ان کے منہ پر ایک زور دار طماچہ ہے۔

لوگوں کا ہمیشہ کی طرح حاضر ہونا صھیونیزم کو ایک واضح پیغام ہے کہ اگر ہمارے ملک عزیزکے خلاف چھوٹے سے چھوٹا اقدام کیا گیا تو اس کا سخت سے سخت ترجواب دیں گے اورایرانی قوم کی مقاومت پوری دنیا کے آزادی طلب افراد کی دلگرمی اور حمایت کا باعث ہے اور یہی مقاومت صھیونیزم کی تباہی اورنابودی کا سبب بنے گی۔

ماہ مبارک رمضان کا پیغام استکبار،استبداد اور ظلم کے خلاف عالمی سطح پر قیام کرنا ہے اور خطے میں چند ایک حالیہ واقعات کو مدّںظر رکھتے ہوئے تمام مسلمانوں کوچاہئے کہ پھر سےآپس میں متحد اور ھمدل ہو کر صہیونی حکومت کے چنگل سے قدس کی آزادی کے لئے قدس کے عالم دن کی راہپیمائی میں ضرور شرکت کریں۔

اینجانب مرقد منورامام رضا(ع) کے جوار اورکریم امام کے سایہ میں جس کی زیارت میں ہمیشہ یہ پڑھتے ہیں:’’ اشْهَدُ أَنَّکَ جَاهَدْتَ فِی اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ‘‘ ایران اسلام کی پوری عوام اور عالم اسلام کے تمام غیور مسلمانوں کی عبادات اور طاعات کا ماہ ضیافت اللہ میں قبولیت کے لئے دعا گو ہوں، رھبر معظم انقلاب کے ارادوں کے محقق ہونے کے لئے دنیا کے تمام آزادی خواہ بالخصوص علماء،یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور طلّاب، شھداء کے محترم خاندان،جوانوں اور نوجوان سے دعوت کرتا ہوں کہ قدس ڈے کے موقع پر وسیع پیمانے پر راہپیمائی میں شرکت فرما کر ایک بار پھر سے اس مھم مسئلے میں پوری دنیا کے آزادی طلب اوربالخصوص امت اسلامیہ کے اقتدار اور وحدت کو دکھا کر امام عصر(عج) کے وجود اقدس کی خوشحالی کا باعث بنیں۔

سید ابراھیم رئیسی

متولی آستان قدس رضوی

/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۷۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬