‫‫کیٹیگری‬ :
24 June 2017 - 05:02
News ID: 428683
فونت
حجت الاسلام سید عباس باقری:
شیعہ علماء بورڈ آندھراپردیش کے صدر نے عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یوم قدس مسئلہ فلسطین کو دنیا کے اُفق سے مٹادینے کی ناپاک سازش کا منھ توڑ جواب ہے ۔
حجت الاسلام سید عباس باقری  عالمی یوم قدس  ریلی آندھراپردیش انڈیا  عالمی یوم قدس  ریلی آندھراپردیش انڈیا  عالمی یوم قدس  ریلی آندھراپردیش انڈیا  عالمی یوم قدس  ریلی آندھراپردیش انڈیا  عالمی یوم قدس  ریلی آندھراپردیش انڈیا  عالمی یوم قدس  ریلی آندھراپردیش انڈیا  عالمی یوم قدس  ریلی آندھراپردیش انڈیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء بورڈ آندھراپردیش کے صدر حجت الاسلام سید عباس باقری نے عالمی یوم قدس میں شریک روزہ داروں کی کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس سال روزِ قدس گزشتہ سالوں سے بھی بہتر انداز میں منایا گیا تاکید کی : عالمِ اسلام کے حالات اس حد تک ناگفتہ بہ ہوگئے ہیں کہ جن مسلم ممالک کے حکمرانوں کو عالَمِ اسلام کے ہیرو ہونے کا زعم ہے انھوں نے خود اپنی اور اپنے مملکتوں کی آبرو نیلام کرتے ہوئے اسلام دشمن سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور غاصب اسرائیل کے ہاتھوں پر کُھلے عام بیعت کا اعلان کردیا ہے اور اس طرح مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر دنیا کے اُفق سے مٹادینے کی ناپاک سازش رچی جاچکی ہے ۔

حجت الاسلام باقری نے مزید کہا: اِن پُر آشوب حالات کے پیشِ نظر دنیا بھر کے غیرت دار مسلمانوں کی شرعی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ رہبر انقلاب ، ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ حفظہ اللہ الشریف کے زیر قیادت سامراجیت کا کھل کر مقابلہ کریں ۔

انہوں نے روزِ قدس کے پُرامن احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں کثیر تعداد میں شریک روزہ داروں سراہا اور کہا: عالمی یوم قدس ریلی دنیا کے ظالم و جابر حکمرانوں کو کھلا پیغام ہے کہ ہم آخری قطرہ خون تک مظلوم فلسطین کی آواز کو دبنے نہیں دیں گے اور اسی طرح دنیا بھر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اُٹھاتے رہیں گے ۔/۹۸۸/ ۹۲۲/ ک۳۱۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬