24 June 2017 - 05:19
News ID: 428684
فونت
عالمی روزقدس کے موقع پوری دنیا کے آزادی پسندوں کی آوازمیں آواز ملاتے ہوئے ہندوستان کے صوبہ یوپی کے شہر سیتاپور میں نمازجمعہ کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی مذمت میں ایک احتجاجی جلسہ ہوا۔
عالمی یوم قدس سیتاپور عالمی یوم قدس سیتاپور عالمی یوم قدس سیتاپور عالمی یوم قدس سیتاپور عالمی یوم قدس سیتاپور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم قدس کے موقع پر ہندوستان کے صوبہ یوپی کے شہر سیتاپور میں شہر کے شیعہ نوجوانوں کی جانب سے نمازجمعہ کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی مذمت میں احتجاجی جلسہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں روزہ دار مومنین نے شرکت کی اور ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کی ۔

جلسہ کا آغاز جامعة المصطفى الاماميہ كے طالب علم قاری محمد عباس نے کیا اس کے بعد انقلابی نوجوان ریزم سلمہ نے ترانہ پڑھا پھر امام جمعہ مولانا اشتیاق حسین صاحب پرنسپل جامعہ ابوطالب نے ظالموں کے ظلم کے خلاف احتجاجی تقریر کی ۔

الاسوہ اسلامک سینٹر کے سکریٹری مولانا گلزار حسین جعفری نے اپنی تقریر میں خدا پر بھروسہ مومن کا سب سے بڑا اسلحہ بتایا اور کہا: غاصب اسرائیل سارے امکانات کے باوجود خوف ہراس کے عالم میں ہے اور مظلوم خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے مکمل اطمینان کے عالم میں ہے  ۔

آخر میں ادارہ الاسوہ کے صدر حجت الاسلام حمید الحسن زیدی نے سرزمین فلسطین اور بیت المقس کی تاریخ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ غاصب صہیونیوں کے دست و با زو آل سعود کے مظالم اور ان کی ظالموں کے ساتھ سازباز کی طرف اشارہ کیا اور مظلومین عالم کے حق میں دعا کی ۔ /۹۸۸/ ن۹۲۲/ ک۲۶۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬