رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم قدس کے موقع پر اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا شیعہ علما کونسل اور دیگر مختلف جماعتوں اور گروھوں کی کوششوں سے تمام ریلیاں ختم کر کے ایک ہی مشترکہ ریلی کا اہتمام کیا گیا اس کوشش کو تمام طبقات کی طرف سے سراھا گیا اور بہت اچھے محبت و اخوت کے ماحول میں تمام شیعہ سنی جماعتیں اور گروہ اس میں شامل ھوئے جس کے بہت اچھے اثرات مرتب ھوئے۔
یہ ریلی نادرہ چوک سے ھوتی ھوئی سرینا چوک پہونچی مختلف مکاتب فکر کے علمائ کرام، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی اور مقامی راھنما اس عظیم الشان ریلی کی قیادت کر رھے تھے۔ سرینا چوک پر اسٹیج لگایا گیا جہاں مختلف علمائے کرام اور راھنماوں نے خطاب فرمایا۔ آخر میں ملی یکجہتی کونسل کے بانی راھنما مرحوم قاضی حسین احمد صاحب کے بیٹے جناب قاضی آصف لقمان نے خطاب کیا۔
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ملی یکجہتی کونسل کے تمام راھنماوں کا اتحاد و وحدت کے ساتھ ریلی نکالنے پر شکریہ ادا کیا اور اس ریلی کو امت مسلمہ کی سربلندی کا مظہر قرار دیا۔
انہوں نے کہا: ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ حضرت حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کو خود تشریف لانا تھا مگر مصروفیت کی وجہ سے نہ پہونچ سکے وہ آپ سب کو سلام کہا ہے اور ملی یکجہتی کونسل کو اس اقدام کو سراھا ہے ۔
حجت الاسلام واحدی نے مزید کہا: قائد ملت جعفریہ کے حکم پر سینتیس سال سے پورے ملک میں القدس ریلیاں نکالی جاتی رہی ہیں ، شیعہ علما کونسل اور اسلامی تحریک ان عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد کرتی آئی ہیں جن میں سب شیعہ سنی راھنما شرکت اور خطاب کرتے رہے ہیں ۔
انہوں ںے حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کو پاکستان میں اتحاد اسلامی کے بانیوں میں سے شمار کیا اور کہا: ان کے حکم پر کوشش ہوئی کہ ملی یکجہتی کی طرف سے یہ ریلی منعقد کی جائے، الحمد للہ کامیابی حاصل ہوئی اور آج اس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے مزید کہا: ھم اسلام کی سرزمین سے مظلوم فلسطینیوں کو پیغام دے رھے ھیں کہ ھم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک قدس اور فلسطین آزاد نہیں ھو جاتا ، ،آج اسرائیل کو مضبوط کرنے اور اسرائیل مخالف محاذ کو کمزور کرنے کی کوششین ھو رھی ھیں ایک سازش کے تحت حزب اللہ اور حماس کو دھشتگرد قرار دینے کی کوشش ھو رھی ھے مسلمان ممالک میں اختلاف ڈال کر مسلم امہ کو کمزور کر کے اور خاص کر مشرق وسطی میں اور عربوں کو تقسیم کر کے گریٹر اسرائیل کی راہ ھموار کی جا رھی ھے ھم آج مل کر مسلم امہ اور خاص کر عرب ممالک کو متوجہ کر رھے ھیں کہ اسرائیل ایک ناسور ھے اور اس کی سرپرست قوتیں آپ کو آپس میں لڑا کر اسرائیل کو آپ پر مسلط کرنا چاھتی ھیں ھمارا آپ کو پیغام ھے کہ سامراجی قوتوں کی سازش سے ھوشیار رھیں اپنے اندر اتحاد و یکجہتی پیدا کریں ایک ھو کر فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کا ساتھ دیں تاکہ تاکہ ظلم و ستم کا خاتمہ ھو اور ستمگر حکومتیں اپنے انجام کو پہونچیں ۔
ان کے علاوہ دیگر شخصیتوں اور مقررین نے بھی خطاب کیا اور آخر میں ایک وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ظلم اور حقوق بشر کی پامالی پر ایک یادداشت پیش کی۔ /۹۸۸/ ن۹۲۲/ ک۶۶۹