شیخ اکرم الکعبی :
عراق کی اسلامی تنظیم النجباء کے سکریٹری جنرل نے کہا : موصل کی آزادی میں عراقی، ایرانی اور لبنانی شہداء کے پاک خون کا اہم کردار ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تنظیم النجباء کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اپنے ایک پیغام میں موصل کی آزادی پر عراقی ، ایرانی اور لبنانی شہداء کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہے۔
شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ موصل کی آزادی میں عراقی، ایرانی اور لبنانی شہداء کے پاک خون کا اہم کردار ہے اور اس عظیم کامیابی پر ہم شہداء کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : شہدا کی عظیم قربانی کے نتیجے میں موصل وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوگیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے