‫‫کیٹیگری‬ :
25 July 2017 - 23:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 429176
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نےایک بیان میں کہا کہ ملک اس وقت جس دوراہے پر کھڑا ہے اس کا تقاضا ہے کہ عوام اور سیاسی زعماء کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھیں، نواز شریف عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی و قانونی جواز کھو چکے ہیں۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، حکمران ٹولے کی کرپشن کھل کر سامنے آ چکی ہے، سپریم کورٹ سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں کہ عدلیہ ملک میں جاری کرپشن کے سدباب اور بہتر طرز حکمرانی کے قیام کے لئے تاریخی کردار ادا کرے، آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر عمل درآمد ملک میں بہتر طرز حکمرانی کا باعث ہوگا۔ جیکب آباد سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن میں غرق جمہوریت کی بجائے ہمیں صاف اور شفاف جمہوریت کی ضرورت ہے، جہاں غریب عوام کے مسائل حل ہوں، عوام حیران ہیں کہ ملکی ادارے روز بروز کمزور ہوتے جارہے ہیں جبکہ حکمرانوں کا ذاتی کاروبار روز افزوں ترقی کررہا ہے، ملک اس وقت جس دوراہے پر کھڑا ہے اس کا تقاضا ہے کہ عوام اور سیاسی زعماء کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھیں، نواز شریف عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی و قانونی جواز کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صالح، محب وطن، انقلابی جماعت ہے جو ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کرکے وطن عزیز کی اسلامی و انقلابی اصولوں کے تحت تعمیر و ترقی چاہتی ہے،قائد شہید علامہ عارف الحسینی ؒ کے پیروکار مستقبل کی سیاست میں بنیادی نقش ادا کریں گے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬